آیت اللہ رمضانی
-
آیت اللہ رمضانی کا دورہ افریقہ؛
سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کا جمعیت علمائے سینیگال کے سربراہ سے ملاقات / ایران ہماری جان اور فطرت میں پیوست ہے، شیخ عمر جین
سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے جمعیت علمائے سینیگال کے ہیڈکوارٹر میں حاضر ہوکر، اتحاد بین المسلمین اور عالم اسلام کی علمی اور دینی صلاحیتوں کی تقویت پر زور دیا ہے۔
-
آیت اللہ رمضانی کا دورہ افریقہ؛
تصویری خبر | سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی جمعیت علمائے سینیگال کے سربراہ سے ملاقات
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے سینیگال کے ائمۂ جماعت و علماء کی قومی جمعیت کی عمارت میں اس جمعیت کے سربراہ "عمر جین" سے ملاقات اور بات چیت کی۔
-
آیت اللہ رمضانی کا دورہ افریقہ؛
ایران انقلاب اسلامی کا 45 سالہ تجربہ افریقہ میں منتقل ہونا چاہئے، آیت اللہ رمضانی
سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے افریقہ میں کاروباری تنظیم کاری کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس سلسلے میں ہم 45 سالہ تجربہ رکھتے ہیں جس کو افریقہ میں منتقل ہونا چاہئے۔
-
آیت اللہ رمضانی کا دورہ افریقہ؛
تصویری رپورٹ | سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی موجودگی میں سیمینار بعنوان: "خاندان اور معاشرے میں مسلم خواتین کا کردار"
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، "مسلمان خاتون اور خاندانی ڈھانچے کے خلاف عالمی یلغار" کا جائزہ لینے کی غرض سے ایک سیمینار بعنوان "خاندان اور معاشرے میں مسلم خواتین کا کردار" کے عنوان سے، سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں منعقد ہؤا۔ مختلف مغربی افریقی ممالک سے مکتب اہلِ بیت (علیہم السلام) کے پیروکار مسلمان نوجوان اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ سیمینار کے مہمان خصوصی عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی تھے؛ جو سینیگال کی دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں۔
-
آیت اللہ رمضانی کا دورہ افریقہ؛
تصویری رپورٹ | سینیگال کے دارالحکومت میں اجلاس بعنوان "علمائے اسلام کا عالمی تحولات میں کردار، فلسطین کے تناظر میں"
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، "علمائے اسلام کا عالمی تحولات میں کردار، فلسطین کے تناظر میں" کے عنوان سے ایک اجلاس سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں منعقد ہؤا۔ اس نشست میں عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے افریقی ڈپارٹمنٹ کے سربراہ "مجید رضائی" نے غزہ اور فلسطین کی موجودہ صورت حال پر تبصرہ کیا، اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے اس نقطۂ نظر کی طرف اشارہ کیا کہ فلسطینی عوام کے درمیان رفرینڈم کی ضرورت ہے۔ نیز عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کے مشیر "ڈاکٹر عبدالحسین کلانتری" نے فلسطین میں صہیونی ریاست کے مظالم و جرائم اور فساد کے اس جرثومے کے خلاف مسلمانوں کے اتحاد و یگانگت کی اہمیت پر زور دیا۔
-
آیت اللہ رمضانی کا دورہ افریقہ؛
سینیگال کا دارالحکومت مسلم علماء کے مابین فلسطین کے مستقبل پر گفتگو کا میزبان / افریقہ کے بیدار ضمیر غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ
سینیگال میں منعقدہ مسلمان علماء کے اجلاس میں، فلسطین کے بحران کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کا تجویز کردہ منصوبہ - جو اس مقبوضہ ملک میں عوامی رائے اور ریفرنڈم کے ذریعے حل پر مبنی ہے - گفتگو کا مرکز و محور رہا۔
-
آیت اللہ رمضانی کا دورہ افریقہ؛
آیت اللہ رمضانی کا سینیگال کے صدر کے نمائندہ برائے مذہبی امور سے ملاقات/ ایران اور سینیگال کے درمیان علمی اور ثقافتی تعاون کے فروغ پر اتفاق
عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ رمضانی اور سینیگال کے صدر کے مذہبی امور کے نمائندے کے درمیان ایک دوستانہ ملاقات میں، فریقین نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سینیگال کے درمیان علمی، ثقافتی اور مذہبی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
-
آیت رمضانی کا دورہ افریقہ؛
تصویری رپورٹ | عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل کی موجودگی میں سینیگالی بچیوں کا شرعی سن بلوغ کا جشن
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بچیوں کا سن بلوغ کا جشن، سینيگال کی مجلس علمائے اہل بیت(ع) سے وابستہ حضرت فاطمہ زہرا(س) خواتین اسمبلی کے زیر اہتمام دارالحکومت ڈاکار میں منایا گیا۔ سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، آیت اللہ رضا رمضانی ـ جو سینیگال کی دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں ـ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
-
آیت اللہ رمضانی کا دورہ افریقہ؛
سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی سینیگال پہنچ گئے
عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ سینیگال کی دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دارالحکومت ڈاکار پہنچ گئے۔
-
سیکریٹری جنرل کا دورہ افریقہ؛
تصویری رپورٹ | آیت اللہ رمضانی کی موجودگی ميں نائجر کے علماء اور دینی علوم کے فارغ التحصیل طلباء کا شاندار اجلاس
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق،افریقی ملک نائجرکے علماء، اساتذہ، مبلغین کا ایک شاندار اجلاس ـ دارالحکومت نیامی میں ـ اسلامی انجمنوں کے سربراہ اور سلسلۂ تیجانیہ کے مرشد کی موجودگی میں منعقد ہؤا۔ عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی اس اجلاس کے مہمان خصوصی تھے۔
-
آیت اللہ رمضانی کا دورہ افریقہ؛
جامع اسلام وحدت و عظمت کی کنجی ہے، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی
آیت اللہ رمضانی نے نائجر کے مبلغین اور اسلامی علوم سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء سے خطاب کرتے ہوئے وحدت اسلامی، انسانی کرامت اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد پر زور دیتے ہوئے "جامع اسلام" کی مختلف جہتوں کی تشریح کی۔
-
آیت رمضانی کا دورہ افریقہ؛
علمائے نائجر کی آیت اللہ رمضانی سے ملاقات میں علم، ایمان اور اتحاد کا تہذیب ساز مثلث
آپ اللہ رمضانی سے علماء نائجر کی ملاقات خودمختاری، استعمار کے خلاف جدوجہد اور اسلامی اتحاد کی تقویت کا میدان بن گئی۔
-
سیکریٹری جنرل کا دورہ افریقہ؛
آیت اللہ رمضانی کی سلسلۂ تیجانیہ کے خلیفہ سے ملاقات
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی جو افریقی ملک نیجر کے علماء اور دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں ـ نے دارالحکومت نیامی میں تیجانی سلسلے کے خلیفہ "ابوبکر شعیب" سے ملاقات ہیں۔
-
سیکریٹری جنرل کا دورہ افریقہ؛
تصویری خبر | نائجر: سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی کئیٹا شہر کی نماز جمعہ میں شرکت
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، آیت اللہ رضا رمضانی ـ جو نائجر کے دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں ـ نے کئیٹا شہر میں سلسلۂ تیجانیہ کے مرشد موسی ابوبکر الہاشمی سے ملاقات کی اور اس مشہور عالم دین کے ساتھ نماز جمعہ میں شرکت کی۔
-
تصویری خبر | سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی کیوتا-نیجر میں سلسلۂ تیجانیہ کے مرشد سے ملاقات
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی جو افریقی ملک نیجر کے علماء اور دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں ـ نے کئیتا (Keita) کا دورہ کیا، اور شہر کے عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ سیکریٹری جنرل نے اس ملاقات میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
-
آیت اللہ رمضانی کا نائجر کا وَحدَت بَخش دورہ نائجر، نامی گرامی علماء سے ملاقات
عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے نیامی شہر کی بڑی مسجد کے امام سے بات چیت کرتے ہوئے اسلامی اتحاد و یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے دینی علماء کے سماجی کردار کو تقویت پہنچانے کی ضرورت پر تاکید کی۔
-
تصویری خبر | سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شہر نیامی کی بڑی مسجد کے امام سے ملاقات
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی ـ جو افریقی ملک نائجر کی دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں ـ نے نائجر کی اسلامی انجمنوں کے سربراہ اور نیامی شہر کی بڑی مسجد کے امام شیخ جبریل کرانتا سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔