5 جون 2025 - 15:04
سعودی سورج جاندار بن رہا ہے، امید کہ جان لیوا نہ ہو!

سعودی عرب میں دھوپ جان لیوا ہو رہی ہے۔ گذشتہ حج کے دوران شدید گرمی کی وجہ سے اموات میں اضافے کے بعد، حکام نے حجاج کو گرمی سے بچنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سعودی وزیر حج توفیق الربیعہ نے خبردار کیا ہے کہ زائرین صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک خیموں سے باہر نہ نکلیں‘‘ اور نقل و حرکت کے دوران چھتری کا استعمال کریں۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال ان ہی دنوں میں 1300 سے زیادہ افراد گرمی کی وجہ سے جان بحق ہوگئے تھے۔ جن میں سے اکثر دیر تک دھوپ میں رہنے کی وجہ سے بیہوش ہو کر انتقال کر گئے تھے۔

اس سال بھی حج کے دوران درجہ حرارت، خاص طور پر دوپہر کے وقت، اتنا زیادہ ہے کہ اس کا موازنہ کسی ایسی آہنی گاڑی سے کیا جا سکتا ہے جو گھنٹوں دھوپ میں کھڑی رہی ہو۔ ہمارے ملک کے حج کے ادارے نے زائرین کو "کثرت سے پانی پینے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز" کی ہدایت کی ہے۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

سعودی سورج جاندار بن رہا ہے، امید کہ جان لیوا نہ ہو!

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha