اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، نے سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں منعقدہ سماجی کارکردگی کے خصوصی ورکشاپ کے آخر میں خطاب کرتے ہوئے کہا: امام خمینی (رضوان اللہ علیہ) بعض مسائل کے حوالے سے بہت حساس تھے جن میں سے سب سے پہلا مسئلہ عوام کی خواندگی کا مسئلہ تھا؛ انقلاب کے آغاز میں ایران کے تقریبا 48 فیصد عوام خواندہ تھے، چنانچہ خواندگی کی تحریک شروع کرنے کی ضرورت تھی اور آج ہمارے ملک کے 90 فیصد سے زیادہ لوگ تعلیم یافتہ ہیں، اور یہ واقعی ایک عظیم کام تھا۔
انھوں نے افریقہ میں کاروباری تنظیم کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: آپ اپنے عوام کو کام اور مہارت سکھائیں گے تو عوام کے کچھ مادی مسائل حل ہو جائیں گے، ہم بھی اس سلسلے میں ایران میں 45 سالہ تجربہ رکھتے ہیں جس کو افریقہ میں منتقل ہونا چاہئے۔
انھوں نے مزید کہا: آپ کے پاس ایک انسٹی ٹیوٹ یا خیراتی فاؤنڈیشن ہو سکتا ہے جس کی مدد سے متعلقہ علاقے کے ضرورت مندوں کی مدد کی جا سکتی ہے نیز ان علاقوں میں کچھ سرمایہ کاریاں کی جا سکتی ہیں جن سے حاصل ہونے والی آمدنی مبلغین کو فراہم کی جا سکتی ہے اور یوں ان کی پشت پناہی کی جا سکتی ہے۔
آیت اللہ رمضانی نے آخر میں کہا: رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے ہمیں سکھایا کہ ہمیں اپنی باتوں پر عمل کرنا چاہئے اور ثابت کرکے دکھائیں کہ ہمارا قول و فعل ایک ہے۔ آپ ہمارے بھائی ہيں اور ہم آپ کے بھائی ہیں، اور میں اس کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں کہ مدد کریں اور جو کچھ ہم نے سیکھا اس کی دوسروں کو بھی تعلیم دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ