ہندوستان
-
ہندوستان میں نمائندہ ولیّ فقیہ نے دہلی میں ہونے والے حملے کی سخت مذمت کی
ہندوستان میں نمائندے ولیّ فقیہ حجۃ الاسلام و المسلمین عبدالمجید حکیمؔ الٰہی نے دہلی میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
-
بھارت سمیت کئی ممالک پر امریکہ نے عائد کی پابندیاں، ایران کے بیلسٹک میزائل کا خوف؟
امریکا نے بدھ کے روز ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں ملوث ہونے پر بھارت اور چین سمیت متعدد ممالک کے 32 اداروں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
-
ملک کی سلامتی کے لئے دہشتگردی کے خلاف مسلمان ملک کے ساتھ کھڑے ہیں
قومی دارالحکومت دہلی گزشتہ پیر کو ایک زبردست دھماکے سے لرز اٹھا جب لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک آئی ٹیونٹی کار میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں اب تک 12 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
-
ایران نے ہندوستانی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدری کا اظہار کیا
ایران نے دہلی میں ہونے والے دھماکے کے واقعے پر بھارت کی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
-
دہلی دھماکے پر مولانا کلب جواد کا رد عمل،بے گناہوں کا قتل کرنے والا کبھی مسلمان نہیں ہوسکتا
معروف مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نقوی نے دہلی میں ہونے والے حالیہ دھماکے کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہارکیا ہے۔ مولانا نقوی نے کہا کہ جو بھی بے گناہ شہریوں کو نشانہ بناتا ہے وہ کبھی مسلمان نہیں ہو سکتا اور ایسے افراد کو ہم ملکی دشمن سمجھتے ہیں۔
-
دہلی میں جان لیوا دھماکہ؛ ہندوستان کے مختلف شہروں میں سلامتی کی تشویش
ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز دہلی میں کار دھماکے کی خبر دی ہے جس میں 40 سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
-
آیی لو محمد تنازعہ میں گرفتار مولانا توقیر رضا کی ضمانت مسترد
ہندوستان کے معروف مسلمان نشین شہر بریلی کی ایک عدالت نے معروف لیڈر سور اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا سمیت چھ ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں، 26 ستمبر کو "آئی لو محمد” پوسٹر تنازعہ پر ہوئے تشدد کے سلسلے میں ان سبھی پر پولیس پر پتھراؤ، فائرنگ اور تیزاب پھینکنے کا الزام ہے۔ چھ ملزمان میں سے دو بہار کے پورنیہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔
-
تصویری رپورٹ |تنظیم المکاتب لکھنو میں جشن ولا اور ویبنار کا انعقاد
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق جامعہ امامیہ تنظیم المکاتب لکھنو میں امام زین العابدین ع کی ولادت کی مناسبت سے جشن ولا اور ویبنار کا انعقاد کیا گیا۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا احتجاجی پروگرام ملتوی، دہلی حکومت پر اجازت منسوخ کرنے کا الزام
دہلی مونسپل کارپوریشن نے 16 نومبر 2025 کو رام لیلا میدان پر ہو نے والے مسلم پرسنل لا بورڈ کےاحتجاجی اجلاس کی اجازت یہ کہہ کر صرف 8 دن قبل منسوخ کر دی کہ رام لیلا میدان دہلی حکومت کے پروگرام کے لئے مطلوب ہے۔ مسلم پرسنل لابورڈ دہلی حکومت اور مونسپل کارپوریشن کے اس غیرذمہ دارانہ حرکت پراپنی برہمی کا اظہار کر تے ہو ئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کر تا ہے۔
-
سپریم کورٹ نے مسلمانوں کے حق میں جمعیۃ علماء ہند کی عرضی کو خارج کر دیا
سپریم کورٹ نے پیر کے روز جمعیت علمائے ہند کی جانب سے دائر درخواست پر غور کرنے سے انکار کر دیا۔یہ معاملہ جسٹس جے کے پر مشتمل بنچ کے سامنے سماعت کے لیے آیا۔ مہیشوری اور وجے بشنوئی بنچ نے واضح کیا کہ وہ الٰہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم میں مداخلت کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، جس نے درخواست گزار کو ریاستی حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔
-
بہار انتخابات سے قبل مسلم تنظیم کا الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت سے سوال
جیسے جیسے بہار اسمبلی انتخابات قریب آ رہے ہیں، سیاسی بیانات میں شدت آتی جا رہی ہے۔ اس پس منظر میں جمعیت علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری مولانا نیاز فاروقی نے ایک خصوصی گفتگو میں مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف انڈیا پر سنگین سوالات اٹھائے۔
-
ہندوستان نے جموں و کشمیر پر اسلامی تعاون تنظیم کے ریمارکس کو مسترد کر دیا
ہندوستان نے جمعرات کو مسلم ممالک کی متحدہ تنظیم آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) کے جموں و کشمیر کے بارے میں کچھ ریمارکس کو مسترد کر دیا۔ بھارت نے واضح الفاظ میں کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے پاس ہندوستان کے داخلی معاملات پر بات کرنے کا اختیار نہیں ہے۔
-
ہندوستان کے شہر سہارنپور میں شریکةُ الحسین سلاماللہعلیہا سمینار منعقد ہوا
سہارنپور ہندوستان میں حضرت زینب کبریٰ سلاماللہعلیہا کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقدہ سیمینار و کشن "شریکةُ الحسین سلاماللہعلیہا" میں حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر ضیائی نیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہرا (س) اور حضرت زینب (س) کی زندگی دو روشن مینار ہیں جنہوں نے ولایت کی راہ میں ایثار و استقامت کی ناقابلِ فراموش مثالیں قائم کیں۔
-
تصویری رپورٹ|نور انٹرنیشنل مائیکروفلم سینٹر کے وفد کا اتر پردیش کے کتب خانوں کا دورہ
مولانا سید رضی حیدر زیدی کی قیادت میں نور انٹرنیشنل مائیکروفلم سینٹر، ایران کلچر ہاؤس نئی دہلی کے ایک وفد نے اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع اور امیلو مبارکپور کے مختلف کتب خانوں کا دورہ کیا۔
-
جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس،نئے صدر کا انتخاب
، جمعیۃ علماء ہند کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج مولانا محمود اسعد مدنی، صدر جمعیۃ علماء ہند کے زیر صدارت بمقام مدنی ہال، آئی ٹی او، نئی دہلی منعقدہوا، جس میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 ، غیر قانونی دراندازی کا مسلمانوں پر الزام لگانے، فلسطین امن معاہدہ اور ملک کے موجودہ حالات میں مسلم اقلیت کے عرصہ حیات تنگ کرنے جیسے دور حاضر کے سلگتے ہوئے مسائل پر تفصیل سے تبادلۂ خیال ہوا۔
-
چین اور بھارت خود فیصلہ کریں کہ روسی تیل خریدیں یا نہیں
روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دیمتری پسکوف نے کہا ہے کہ روس دنیا کو اعلیٰ معیار کی توانائی مصنوعات پرکشش قیمتوں پر فراہم کر رہا ہے، تاہم یہ فیصلہ چین اور بھارت پر منحصر ہے کہ وہ روس سے تیل اور گیس خریدنا چاہتے ہیں یا نہیں۔
-
کتاب ”تذکرۂ شہید رابع کی دہلی میں تقریب رونمائی
آستانہ شہید رابع پنجہ شریف دہلی ہندوستان میں محقق ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی کی نئی تالیف کردہ کتاب ”تذکرۂ شہید رابع" کی تقریب رونمائی علمائے کرام اور دانشورانِ قوم کی موجودگی میں انجام پائی۔
-
مولانا کلب جواد نے وقف بورڈ اور متولیوں کی جانچ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا
ہندوستان معروف شیعہ عالمِ دین،مجلس علماء ہند کے جنرل سیکریٹری اور شیعہ مذہبی رہنما مولانا کلب جواد نے وقف بورڈ اور متولیوں کے کام کاج میں شفافیت لانے کے لیے ایک تحقیقات کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں، جن کی غیر جانبدارانہ جانچ ضروری ہے۔
-
بھارتی ریاست کشمیر کے حوزہ علمیہ امام ہادی ع میں علمی نشست منعقد ہوئی
نورخواہ اُوڑی میں قائم حوزہ علمیہ امام ہادی علیہ السلام کی جانب سے ایک پُرفضا مقام پر علمی و دینی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، طلابِ حوزہ اور مقامی مؤمنین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
-
گری راج نے مسلمانوں کے خلاف اگلا زہر،کہا نمک حرام
مرکزی وزیر اور بی جے پی کے فائر برانڈ لیڈر گری راج سنگھ نے مسلمانوں کو لے کر ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔
-
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مسلمانوں سے اپیل 5 دسمبر سے پہلے اوقاف کی تفصیلات امید پورٹل پر اپ لوڈ کریں
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (AIMPLB) نے پورے ملک کے مسلمانوں سے فوری اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اوقافی جائیدادوں جن میں مساجد، مدارس، قبرستان، خانقاہیں، درگاہیں اور امام بارگاہیں شامل ہیں کی تمام تفصیلات امید (UMEED) پورٹل پر 5 دسمبر 2025 کی آخری تاریخ سے پہلے اپ لوڈ کر دیں۔
-
حجاب پر پابندی، طلباء کو نکالنے والے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے: مولانا یعسوب عباس
مولانا یعسوب عباس نے کہا ہے کہ حجاب کی وجہ سے طلباء کو اسکول سے نکالنا سراسر غیرانصاف ہے اور اس طرح کے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
-
اسرائیل اور فلسطین کے لیے جے شنکر کا پیغام, بھارت دو ریاستی حل کا حامی
بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس۔ جے شنکر نے مصر کے وزیرِ خارجہ کا نئی دہلی میں پہلے بھارت–مصر اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے موقع پر خیرمقدم کیا۔
-
-
آل انڈیا پرسنل لا بورڈ کا دہلی وقف ترمیمی قانون کے خلاف دھرنا
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے اعلان پر جنتر منتر (نئی دہلی) میں ایک احتجاجی اجلاس منعقد ہوا- بورڈ نے احتجاجی سلسلے کے دوسرے مرحلے میں ایک علامتی دھرنے کا اعلان کیا تھا ، جس میں اپنے تمام ارکان کو شریک ہونے کا پابند کیا تھا۔
-
تصویری خبر |ہندوستان کے شہر کلکتہ میں اسرائیلی مظلام کے خلاف جوانوں کا احتجاجی مظاہرہ
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ہندوستا کے معروف شہر کلکتہ میں جوانوں نے فلسطین کے حق میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی
-
تصویری خبر |ہندوستان کے شہر پٹنہ میں فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے مختلف شہروں میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
-
’آئی لَو محمد‘ تنازعہ میں پورے ملک میںمسلمانوں کی گرفتاریوں اور ان پر عائد مقدمات کی اے پی سی آرنے جاری کی رپورٹ
اے پی سی آرکی رپورٹ کے مطابق، محض 30 دنوں میں 23 شہروں میں 45 ایف آئی آردرج کی گئیں۔ یہ تمام کے تمام مسلمانوں کے خلاف ہی درج ہوئیں۔ اے پی سی آرٹیم کے مطابق، ابھی بھی بریلی کے بارادری علاقے میں پولیس کی بھاری تعیناتی کے باعث حالات کشیدہ ہیں اورمزید گرفتاریوں کے سبب لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے۔
-
دارالعلوم دیوبند میں افغان وزیر خارجہ مولانا امیر خان متقی کا پر جوش استقبال، ارشد مدنی سے کی ملاقات
افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولانا امیر خان متقی ہفتہ کو ہندوستان کے ممتاز دینی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دارالعلوم کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی نگرانی میں اس موقع کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔
-