24 جنوری 2026 - 21:12
جواری اور شرابی ٹرمپ کی ولی امر مسلمین جہان آیت اللہ خامنہ ای کو دھمکی دینا امت مسلمہ کی دشمنی مول لینا ہے:ڈاکٹر عباس مہدی حسنی

ہندوستانی ممتاز شیعہ عالم دین، مولانا ڈاکٹر سید عباس مہدی حسنی نے امریکی صدر ٹرمپ کی ہرزہ سرائی اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی شان میں گستاخی پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ٹرمپ کی حقیقت کیا ہے اور عالم انسانیت ہمدردی رکھنے والے ہردل عزیز رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی شخصیت کیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں مقیم ہندوستانی ممتاز شیعہ عالم دین، مولانا ڈاکٹر سید عباس مہدی حسنی نے امریکی صدر ٹرمپ کی ہرزہ سرائی اور رہبرِ انقلابِ اسلامی کی شان میں گستاخی پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پر یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ٹرمپ کی حقیقت کیا ہے اور عالم انسانیت ہمدردی رکھنے والے ہردل عزیز رہبر آیت اللہ خامنہ ای کی شخصیت کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی کالی کرتوتیں اور ظالمانہ حرکتیں کسی سے مخفی نہیں ہیں اسی لئے آج پوری دنیا میں ذلیل ہے جو بناوٹی عزت ملی ہے وہ بھی بکے ہوئے میڈیا اور سوشل میڈیا کی دین ہے۔

مزید کہا کہ ٹرمپ کی جنگ طلب سیاست کی وجہ سے امن عالم کو خطرہ ہے امن پسند ملکوں نے متحد ہوکر اسکی کشورگشائی اور منفعت طلبانہ خواہشوں پر لگام نہ لگائی تو شیطان ٹرمپ پوری دنیا کو ناامنی کی آگ میں جھونک دیگا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ہمیشہ پست ترین لوگوں نے عظیم ترین شخصیتوں کو ڈرایا اور دھمکایا ہے۔ دور حاضر میں تاریخ کی ایک عظیم شخصیت کا نام حضرت آیت اللہ علی خامنہ ای اور پست ترین فرد کا نام ہے ڈونلڈ ٹرمپ۔

ڈاکٹر عباس مہدی نے کہا کہ ایران کے عظیم الشان قائد کی مدبرانہ حکمت عملی کے سبب جب ٹرمپ کی مکارانہ اور عیارانہ سازشیں ناکام ہوگئیں تو اسنے رھبر معظم کو دھمکی دی جو اسکی بےبسی اور لاچارگی کی انتہا کو بیان کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ اس نے اپنی شیطانی جبلت کو ظاہر کرتے ہوئے رھبر معظم کی شان میں گستاخی کی ہے اسے یہ نہیں پتہ کہ کروڑوں شریف انسانوں کی دلوں کی دھڑکن کا نام ہے علی خامنہ ای۔

آخر میں کہا کہ ٹرمپ ملعون نے اگر انکی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو شرفای عالم خصوصاً امت مسلمہ اسے اپنے پلید ارادے میں کامیاب نہیں ہونے دے گی چاہے اسے اپنی جان کی بازی ہی کیوں نہ لگانی پڑے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha