ایران پاکستان دیرینہ رشتے
-
ایران پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تیار ہے: جنرل سید عبدالرحیم موسوی
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے اور مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کے لیے مکمل تیاری کا اعلان کیا ہے۔
-
ایرانی وزیر داخلہ کا محسن نقوی سے ٹیلیفونک رابطہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں ایران نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیشکش کی۔
-
ایران کے شہر بم میں واقع موکب ابوالفضلؑ العباس ہر سال پاکستانی زائرین کی خدمت کرتا ہے لیکن اس سال خدمت سے محروم دیکھیں یہ خصوصی رپورٹ
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا، موکب ابوالفضلؑ العباس ہر سال پاکستانی زائرین کی خدمت کرتا ہے دیکھیں یہ خصوصی رپورٹ
-
ایران پاکستان اخوت؛
پاکستان: ایران خطے میں پائیدار امن و استحکام کا بنیادی سبب / ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ثالثی کی کسی بھی کوشش کے حوالے سے کہا: "اسلامی جمہوریہ ایران ہمارا اہم ہمسایہ اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کا بنیادی عامل ہے۔"
-
تصویری خبر | ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کا نیا موسم شروع ہؤا ہے، صدر پزشکیان
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے دورہ پاکستان کے بعد ٹویٹ پیغام میں لکھا: "میں نے دوست اور برادر ملک پاکستان کا اپنا پہلا دورہ اس ملک کے اعلیٰ عہدیداروں کے پرتپاک استقبال کے ساتھ، مکمل کیا۔ میں محترم صدر جناب آصف علی زرداری، اپنے گراں قدر بھائی شہباز شریف، اور پاکستان کے دیگر سیاسی و فوجی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کا ایک نیا موسم شروع ہو چکا ہے۔"
-
ایران پاکستان تعلقات؛
پاکستان: ایرانی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ، باہمی تجارت کو 8 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق
ایران کے صدر کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا، پاک فوج کے دستے نے ایرانی صدر کو سلامی پیش کی جبکہ دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت کی ملاقات میں باہمی تجارت کے حجم کو سالانہ 8 ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
-
ایران پاکستان تعلقات؛
پاکستان پرامن مقاصد کیلئے ایران کےجوہری پروگرام کی حمایت کرتاہے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن مقاصد کے لیے ایران کےجوہری پروگرام کی حمایت کرتا ہے، ایران کو پرامن مقاصد کے لیے جوہری قوت حاصل کرنے کا پورا حق حاصل ہے، پاکستان ایران کے حق کے لیے اس کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیل کی ایران پر جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، ایرانی قیادت نےدلیرانہ اندازمیں دشمن کےخلاف مضبوط فیصلےکیے۔
-
ایران پاکستان تعلقات؛
پاکستان: ہم اپنے برادر ملک ایران کے ساتھ کھڑے ہیں: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی ہے۔
-
ایران پاکستان تعلقات؛
پاکستان کے راستے چین سے تجارت کی ایرانی خواہش، روٹ یورپ تک وسیع ہوسکتا ہے، صدر پزشکیان
ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی صدر اور ان کے وفد کا استقبال کیا، مسعود پزشکیان کو ریڈ کارپٹ استقبال کے ساتھ ساتھ 21 توپوں کی سلامی بھی پیش کی گئی۔
-
صدر پزشکیان کا دورہ پاکستان؛
ایران-پاکستان-چین اتحاد: پاکستان کے لئے ایک تاریخی موقع
پاکستان ایک بار پھر تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ صدر مسعود پزشکیان کا دورہ پاکستان، چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات، اور ایران کے ساتھ نئی گرمجوشی ایک بڑے جغرافیائی اتحاد کی بنیاد پڑنے میں مدد دے رہی ہے۔ یہ اتحاد کسی کے خلاف نہیں ہوگا، بلکہ خطے کی سلامتی، خوشحالی اور خودمختاری کے لئے ہے۔ [۔۔۔]
-
ایران اور پاکستان کی لازوال دوستی؛
صدر جمہوریہ پزشکیان کا دورہ پاکستان / دورے کے پہلے دن کی سرگرمیاں + ویڈیوز و تصاویر
صدر اسلامی جمہوریہ ایران اقتصادی اور سلامتی تعاون کے فروغ کے لئے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچے۔ اس دو روزہ دورے کا مقصد تجارت، نقل و حمل اور سرحدی سلامتی کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
-
علاقائی تعاون؛
ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع
پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔
-
ایران پاکستان تعلقات؛
تہران: صدر ایران پاکستان کا دورہ کریں گے، ترجمان وزارت خارجہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر ایران مسعود پزشکیان پاکستان کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے حالیہ سیلاب میں پاکستانی شہریوں کے جانی و مالی نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت سے اظہارِ تعزیت کیا۔
-
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف اور پاکستانی آرمی چیف کا ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر
تہران، اسلام آباد | ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈمارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران پر 12 روزہ صہیونی اور امریکی جارحیت کے دوران، ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
-
وعدہ صادق-3؛
ایران کا اسرائیل کے خلاف بہادرانہ مزاحمت قابل ستائش ہے، شہباز شریف
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے صیہونی ریاست کی جارحیت کے خلاف ایران کی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا۔
-
استنبول: اسرائیلی جارحیت سے خطے کے امن کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسحٰق ڈار
استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ اجلاس سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے خطاب کیا۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران پر صہیونی جارحیت؛
کشیدگی میں اضافہ ہونے کی صورت میں ضرور جواب دیں گے، پاکستان
پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا: فلسطینی عوام اور ایران پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیتیں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔
-
تہران اور آسلام آباد کے روابط دیرینہ ثقافتی اور تہذیبی اشتراکات پر استوار ہیں، پزشکیان
صدر ایران نے تہران اور اسلام آباد کے روابط کو وسیع ثقافتی اور تہذیبی رشتوں پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ یہ رشتے صدیوں بلکہ ہزاروں برس پر محیط ہیں۔
-
شہباز شریف کی رہبر معظم سے ملاقات؛
پاکستانی وزیر اعظم کا دورہ تہران-اسلام آباد دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں اہم قدم
کنعانی مقدم نے پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ تہران کو اقتصادی امور، ون روڈ، ون بیلٹ سے متعلق تجارتی راہداری اور تہران - اسلام آباد کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اچھا موقع قرار دیا۔