23 جولائی 2025 - 23:27
ایرانی صدر مسعود پزشکیان متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، سفارتی ذرائع

پاکستانی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستان کے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقعہ طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا۔

دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha