اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔
محسن نقوی نے ایران کی جانب سے اظہار یکجہتی اور تعاون کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں شدید تباہ کاریوں کا باعث بن رہی ہیں اور تمام ادارے متاثرہ عوام کی مدد اور بحالی کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
اس سے قبل محسن نقوی اور بحرین کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل راشد بن عبداللہ الخلفیہ کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں بحرینی وزیر نے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے ساتھ یکجہتی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آپ کا تبصرہ