پاکستانی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا: فلسطینی عوام اور ایران پر اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہئے۔ غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف اور ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیتیں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں۔
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اسلامی جمہوریہ ایران اور غزہ پر ناجائز صہیونی ریاست 'اسرائیل' کی جارحیتوں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ایران اور غزہ پر صہیونی جارحیتیں جنگی جرائم ہیں۔
انھوں نے مزید کہا:
- امریکہ سرکش اسرائیلی ریاست کا حامی ہے، اور وہ این جارحیتوں کو روکنے کے لئے بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کو باغی اسرائیلی ریاست کی حمایت سے دستبردار ہونا چاہئے۔
- ایران نے ہم سے فوجی امداد کی درخواست نہیں کی ہے۔
- اگر حالات مزید کشیدہ ہو جائیں تو ہم ضرور بضرور جواب دیں گے، لیکن فی الحال حالات اس حد تک کشیدہ نہیں ہیں۔
- ہمارے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں اور عالم اسلام کو بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرنی چاہئے؛ کیونکہ اسرائیل پورے خطے کے لئے خطرہ ہے۔
- ہم ایران میں اپنے بھائیوں سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور بین الاقوامی اداروں میں ان کے لئے جدوجہد کے لئے تیار ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ