30 جون 2025 - 15:26
مآخذ: ذرائع
ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف اور پاکستانی آرمی چیف کا ٹیلی فونک رابطہ، پاکستان کی حمایت پر اظہار تشکر

تہران، اسلام آباد | ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈمارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک بات چیت کے دوران، اسلامی جمہوریہ ایران پر 12 روزہ صہیونی اور امریکی جارحیت کے دوران، ایران کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے عسکری سفارتکاری کے ضمن میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکہ اور صہیونی ریاست کی 12 روزہ جارحیت کے دوران پاکستان کے شجاعانہ موقف اور پاکستانی عوام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

میجر جنرل موسوی نے اس موقع پر کہا: اس جنگ میں امریکہ نے صہیونی ریاست کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور اس نے جارحیت میں بھی حصہ لیا اور ہمارے میزائلوں اور ڈرونز کو ناکارہ کرنے کی بھی کوشش کی۔ امریکہ کے علاوہ دوسرے مغربی ممالک بھی اس جنگ میں صہیونی ریاست کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔

انھوں نے کہا: یہ درست ہے کہ ہمیں نقصان پہنچا اور اس مسلط کردہ بزدلانہ جارحیت میں ہمارے کئی اہم فوجی کمانڈر شہید ہوئے لیکن اس کے باوجود ہم نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا اور جارحوں کو جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha