اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، جنرل موسوی نے منگل کے روز پاکستان کے آرمی چیف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران حالیہ سیلاب سے متاثرہ پاکستانی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے ایران اور پاکستان کے درمیان اعلیٰ سطح پر برادرانہ تعلقات کو مضبوط قرار دیا اور سرحدی علاقوں میں دہشت گرد گروہوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے پیش نظر عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل موسوی نے پاکستان کی جانب سے ایران کی ۱۲ روزہ دفاع مقدس جنگ کے دوران حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اب وقت ہے کہ دونوں ممالک مل کر دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کریں تاکہ سرحد کو امن اور دوستی کی علامت بنایا جا سکے۔
دوسری جانب، پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی کمانڈر کی ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور سیستان و بلوچستان میں ایرانی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک–ایران سرحد کو امن، بھائی چارے اور اقتصادی ترقی کی سرحد بنایا جائے گا اور یہ کام دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے ممکن ہوگا۔
آپ کا تبصرہ