20 اگست 2025 - 15:35
ایران کے شہر بم میں واقع موکب ابوالفضلؑ العباس ہر سال پاکستانی زائرین کی خدمت کرتا ہے لیکن اس سال خدمت سے محروم دیکھیں یہ خصوصی رپورٹ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا، موکب ابوالفضلؑ العباس ہر سال پاکستانی زائرین کی خدمت کرتا ہے دیکھیں یہ خصوصی رپورٹ

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ہر سال پاکستان سے آنے والے زائرین کی میزبانی کرنے والا موکب، اس بار سرحد بند ہونے کے باعث خدمت انجام نہ دے سکا

ایران کے تاریخی شہر بم میں واقع موکب ابوالفضلؑ برسوں سے پاکستان سے آنے والے زائرین اربعین کی خدمت اور میزبانی کرتا آیا ہے۔ یہاں پاکستانی زائرین کے لیے قیام، کھانے اور دیگر سہولیات کا خصوصی انتظام کیا جاتا ہے۔

تاہم رواں سال بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پاکستانی زائرین ایران کا سفر نہ کر سکے، جس کے باعث موکب ابوالفضلؑ اپنی روایت کے مطابق زائرین کی خدمت سے محروم رہ گیا۔

موکب کے منتظمین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پاکستانی زائرین کی خدمت کو باعثِ افتخار سمجھتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ آئندہ سال یہ رکاوٹیں دور ہوں تاکہ پھر سے زائرین کی خدمت کا شرف حاصل ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha