7 نومبر 2025 - 21:44
مآخذ: ابنا
جلد ہی بین الاقوامی فورس غزہ میں تعینات ہوگی:ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک بین الاقوامی فورس بہت جلد غزہ میں تعینات کی جائے گی جو علاقے میں استحکام اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرے گی۔

جلد ہی بین الاقوامی فورس غزہ میں تعینات ہوگی:ٹرمپ کا دعویٰ

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایک بین الاقوامی فورس بہت جلد غزہ میں تعینات کی جائے گی جو علاقے میں استحکام اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرے گی۔

قطری چینل الجزیرہ کے مطابق، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وسطی ایشیا کے رہنماؤں کے ساتھ ایک تقریب میں کہا کہ غزہ میں حالات بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں" اور جلد پیشرفت سامنے آئے گی۔

انہوں نے شرکت کرنے والے رہنماؤں کو بتایا کہ بعض ممالک نے آمادگی ظاہر کی ہے کہ اگر حماس کے ساتھ کوئی مسئلہ پیش آئے تو وہ رضاکارانہ طور پر تعاون کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق، بین الاقوامی فورس مصر اور اردن کی مدد سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی پولیس کو تربیت اور معاونت فراہم کرے گی۔

ٹرمپ نے خبردار کیا کہ غزہ میں امن کا عمل مضبوطی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اگر حماس نے اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کیں تو اسے اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ میں تعینات ہونے والی فورس ایک عملیاتی (Executive) نوعیت کی ہوگی، نہ کہ روایتی امن فوج۔

اسرائیل نے ۷ اکتوبر ۲۰۲۳ کو حماس کو ختم کرنے اور اپنے اسیر شہریوں کی بازیابی کے نام پر غزہ پر جنگ مسلط کی، لیکن اپنے دونوں اعلان کردہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

بالآخر اسرائیل کو حماس کے ساتھ اسیران کے تبادلے پر مذاکرات کرنا پڑے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha