30 اکتوبر 2025 - 19:19
مآخذ: سچ خبریں
 اگر غزہ جنگ بندی ختم ہوئی تو ٹرمپ کو نقصان ہوگا:امریکی میڈیا

امریکی جریدے دی انٹرسیپٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ختم ہوئی تو اس کا سب سے زیادہ نقصان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہوگا۔

 اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جریدے دی انٹرسیپٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ بندی ختم ہوئی تو اس کا سب سے زیادہ نقصان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو جنگ بندی کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور اگر ایسا ہوا تو اس کے سیاسی اثرات ٹرمپ کے لیے منفی ثابت ہوں گے۔

دی انٹرسیپٹ نے بتایا کہ تازہ حملے اُس وقت شروع ہوئے جب امریکی وزیرِخارجہ مارکو روبیو نے اسرائیل میں ایک فوجی اڈے کا دورہ کیا۔ اس کے بعد غزہ پر دوبارہ شدید بمباری کی گئی جس میں درجنوں فلسطینی، جن میں بچے بھی شامل تھے، شہید ہوئے۔

امریکی حکام نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات نہ کرے جو امن معاہدے کو نقصان پہنچائیں۔ رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نیتن یاہو کے رویے سے ناراض ہے اور اسے لگتا ہے کہ وہ جان بوجھ کر جنگ بندی ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر جنگ بندی ٹوٹ گئی تو اس کا نقصان صرف غزہ یا اسرائیل کو نہیں بلکہ خود صدر ٹرمپ کو بھی ہوگا، کیونکہ یہ معاملہ اُن کی حکومت کی پالیسی کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہو سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha