19 فروری 2026 - 21:05
مآخذ: ابنا
ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی بیانات پر امریکی قانون سازوں کا احتجاج

امریکا میں متعدد قانون سازوں نے سابق صدر کی ایران مخالف پالیسیوں اور ممکنہ جنگی اقدامات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ مختلف سینیٹرز اور اراکینِ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیانات میں خبردار کیا کہ ایران کے خلاف نئی جنگ امریکہ کے مفاد میں نہیں ہوگی۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکا میں متعدد قانون سازوں نے صدر ٹرمپ کی ایران مخالف پالیسیوں اور ممکنہ جنگی اقدامات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ مختلف سینیٹرز اور اراکینِ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیانات میں خبردار کیا کہ ایران کے خلاف نئی جنگ امریکہ کے مفاد میں نہیں ہوگی۔

ڈیموکریٹ رکن کانگریس نے لکھا کہ ٹرمپ ایران کو ایسی ڈیل پر مجبور کرنے کے لیے جنگ کی دھمکی دے رہے ہیں جسے وہ خود 2018 میں ختم کر چکے تھے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا: “ایران کے ساتھ جنگ نہیں ہونی چاہیے۔

اسی طرح  نے کہا کہ امریکی عوام جنگ نہیں چاہتے بلکہ بہتر صحت کی سہولیات، روزگار اور سستی رہائش کے خواہاں ہیں۔

واشنگٹن سے رکن کانگریس  نے خبردار کیا کہ کانگریس کی منظوری کے بغیر کسی بھی جنگی اقدام کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ عوام ایک اور جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔

سینیٹر  نے بھی مشرق وسطیٰ میں “لامتناہی جنگ” کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو صحت اور داخلی مسائل پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ نئے محاذ کھولنے پر۔

ریپبلکن رکن  نے آئینی تقاضوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کا فیصلہ صرف کانگریس کر سکتی ہے اور وہ مزید مشرق وسطیٰ کی جنگوں کے خلاف ووٹ دیں گے۔

سینیٹر  نے سوال اٹھایا کہ ایران سے جنگ امریکی عوام کو کیا فائدہ دے گی؟ کیا اس سے عوام زیادہ محفوظ یا معاشی طور پر مستحکم ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ صدر اکیلے جنگ کا فیصلہ نہیں کر سکتے۔

ریپبلکن رہنما نے بھی کہا کہ امریکی عوام بیرونی جنگوں اور حکومتوں کی تبدیلی کی پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ امن اور بہتر معاشی حالات چاہتے ہیں۔

مزید برآں، ایریزونا سے سینیٹر  اور رکن کانگریس  نے بھی ایران کے خلاف جنگی ماحول کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عوام نئی جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔

مبصرین کے مطابق امریکی سیاسی حلقوں میں ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی پر شدید اختلاف پایا جاتا ہے اور کانگریس کے متعدد ارکان اسے خطرناک اور غیر ضروری قرار دے رہے ہیں۔
 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha