27 مئی 2025 - 15:02
آیت اللہ رمضانی کا نیجر کا وَحدَت بَخش دورہ نیجر، نامی گرامی علماء سے ملاقات

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل نے نیامی شہر کی بڑی مسجد کے امام سے بات چیت کرتے ہوئے اسلامی اتحاد و یکجہتی کے فروغ پر زور دیتے ہوئے دینی علماء کے سماجی کردار کو تقویت پہنچانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی آیت اللہ رضا رمضانی ـ جو افریقی ملک نیجر کی دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں ـ نے نیجر کی اسلامی انجمنوں کے سربراہ اور نیامی شہر کی بڑی مسجد کے امام شیخ جبریل کرانتا سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

اس موقع پر نیجر کے کئی علماء بھی حاضر تھے، اور شیخ جبریل کرانتا نے نیجر کے دارالحکومت نیامی میں موجودگی پر آیت اللہ رمضانی کا شکریہ ادا کیا۔

آیت اللہ رمضانی نے نیامی کی بڑی مسجد کے امام سے بات چیت کرتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد پر زور دیا۔

آیت اللہ رمضانی نے نیجر میں خاندان کے مسئلے پر توجہ دینے، اس ملک کے خاندانی مسائل حل کرنے اور نیجر کے عوام کے لئے ملجا اور پناہگاہ کا کردار ادا کرنے پر شیخ جبریل کرانتا کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے نیجر کی اسلامی انجمنوں کے سربراہ اور نیامی شہر کی بڑی مسجد کے امام شیخ جبریل کرانتا کو رہبر انقلاب اسلامی امام خامنہ ای (مد ظلہ العالی) کی متبرک انگشتری بطور تحفہ عطا کی۔

واضح رہے کہ سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی افریقی ملک نیجر کے علماء، فضلاء، دانشوروں اور نوجوانوں سے ملنے کے لئے اس ملک کے دورے پر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha