30 اکتوبر 2026 - 14:03
خطے پر امریکی-اسرائیلی کنٹرول ختم ہو چکا ہے، عبدالباری عطوان + ويڈیو

دفاعی اور سیکورٹی امور کے عرب تجزیہ کار عبدلباری عطوان نے کہا: ایران خطے کے لئے خطرہ نہیں بلکہ خطے کے توازن میں فیصلہ کن طاقت کا کردار ادا کرتا ہے۔ اب سعودی عرب بھی سمجھ گیا ہے کہ طاقت ایران دشمنی کے راستے سے نہیں بلکہ ایران کے قریب جانے سے حاصل ہوتی ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مشہور عرب تجزیہ کار اور دفاعی اور سیکورٹی امور کے ماہر عبدالباری عطوان، نے کہا:

سعودی، پاکستانی، ترکی وفد کا دورہ تہران / خطے پر امریکی اسرائیلی تسلط کا دور ختم ہو رہا ہے

عبدالباری عطوان نے کہا:

سعودی وزیر دفاع، امیر خالد بن سلمان، ابراہیم کالین اور عاصم منیر کے ساتھ تہران کا دورہ کرتے ہیں، یہ بیعت ہے؛ اور یہ امن و مصالحت کی طرف بہت بڑا قدم ہے اور دورہ تصدیق کرتا ہے اس بات کی کہ مشرق وسطی عظیم تبدیلیوں کی دہلیز پر ہے اور عالم اسلامی اپنی خودمختاری کی طرف لوٹے گا۔ اور شاید مسائل کے حل کے راستے تلاش کئے جا سکیں، اسلامی اور عربی راستے، سعودی یمنی جنگ کے لئے۔

نیز، یہ امریکہ کے لئے ایک ٹھوس اور مضبوط پیغام ہے، وہ یہ کہ: ہم تم سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں۔

امریکہ اور ایران کے لئے: ہم تم سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں۔

ہم تم سے بیزاری کا اعلان کرتے ہیں، تمہاری جارحیتوں سے بیزار ہیں۔

ہمیں تمہاری کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اپنے طیارے لے جاؤ۔ طیارہ بردار جہازوں کو لے جاؤ؛ اپنے فوجیوں کو لے جاؤ، اور مکمل طور پر ہمارے علاقے سے نکل جاؤ، یعنی یہاں یہ بھی بیزاری کا اعلان ہے اس امریکی منصوبے سے جو انتہائی المناک انداز سے ناکام ہو چکا ہے اور توازن کی تمام سطحیں درہم برہم ہو گئیں۔

ایران مضبوط اور طاقتور ہے اور سعودی عرب بھی ایران کے قریب آ کر طاقتور ہوجاتا ہے، نہ کہ ایران کے ساتھ دشمنی کرکے۔

دوسرا اہم نکتہ یہ ہے کہ سعودی عرب کو ابراہیم معاہدوں میں ضم کرنے کی امریکی اور اسرائیلی کوشش بھی ناکام ہو گئی اور مکمل طور پر ختم ہو گئی۔

یہ سعودی عرب کا جواب ہے ٹرمپ کی اس درخواست کو کہ وہ ابراہیم معاہدوں سے جا ملے اور اسرائیل کو تسلیم کرے۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ دروازہ مکمل طور پر اور ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha