31 اکتوبر 2026 - 00:44
سپاہ پاسداران نے امریکہ کے دو جاسوس MQM-170 ڈرون صحیح سلامت زمین پر اتار دیئے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا: سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس کے الیکٹرانک وارفیئر نظام نے ایک ہی دن میں امریکی دشمن جاسوسی ڈرون MQM-170 آبنائے ہرمز میں صحیح سلامت زمین پر اتار دیئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ نیوز نے بتایا کہ سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس فورس نے جمعہ کے روز جدید الیکٹرانک وارفیئر نظامات کو بروئے کار لاتے ہوئے ایک امریکی دشمن جاسوسی ڈرون MQM-170 کو قشم کی فضا میں اور سپاہ بحریہ نے اسی قسم کے ایک ڈرون کو کو آبنائے ہرمز کے مغرب میں اپنے کنٹرول میں لے کر صحیح سلامت زمین پر اتار دیا۔

اان میں سے ہر ڈرون کی قیمت 133 ملین (13 کروڑ 3 لاکھ) ڈالر بتائی گئی ہے۔

قبضے میں جانے والے ڈرون اب ریورس انجینئرنگ کے لئے سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی ایرواسپیس کے انجینئروں اور سائنسدانوں کے اختیار میں ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

سپاہ پاسداران نے امریکہ کے دو جاسوس MQM-170 ڈرون صحیح سلامت زمین پر اتار دیئے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha