بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری میجر جنرل ڈاکٹر محسن رضائی نے یورپیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایک پیغام میں لکھا: ابھی کل تک یورپ صہیونی رجیم کی گندی حرکتوں پر فخر کر رہا تھا، لیکن آج ان اربوں ڈالر پر آہ و زاری کر رہا ہے جو انہیں ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے برداشت کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید لکھا: جب تم ایران کے خلاف امریکی-اسرائیلی جنگ کے دوران ہونے والے جنگی جرائم پر ایران کے دشمنوں کو داد دے رہے تھے، واہ واہ کر رہے تھے، تو سوچا بھی نہیں تھا کہ اس کے نتائج تمہیں بھی گھیر لیں گے؟ جنگ اور دہشت گردی کا تاوان ہوتا ہے؛ اب تمہاری باری ہے کہ تاوان ادا کرو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ