بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ دوسرا اسرائیل کہلوانے پر فخر کرنے والی عرب ریاست 'متحدہ عرب امارات' میں واقع الظفرہ ایئر بیس، جاسوسی، مواصلات اور معاون آلات کے ایک مجموعے کی میزبانی کے ساتھ، خلیج فارس میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے فضائی آپریشنز نیٹ ورک کے اہم مراکز میں سے ایک تھا؛ وہ اڈہ جسے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے، مسلط کردہ جنگ رمضان کے دوران، 159 بار نشانہ بنایا۔

الظفرہ محض فوجی طیاروں کی تعیناتی کی جگہ نہیں تھا؛ اس اڈے پر تعینات آلات جاسوسی، معلومات کی منتقلی، کمانڈ اور فضائی آپریشنز کی معاونت کے حلقوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے تھے؛ ایسا مجموعہ جسے «فضائی آپریشنز کی آنکھ، دماغ اور بازو» کہا جا سکتا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ