بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر، ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ جنرل ڈین کین کو جواب دیتے ہوئے، ایکس پلیٹ فارم پر لکھا: اس دور کی اب بس شروعات ہیں جس میں تمہارے F-35 اور F-15 شکار کئے جا رہے ہیں اور تم رپورٹ دینے پر مجبور ہو۔ جو چیز کسی زمانے میں محض ایک خوفناک ڈراؤنا خواب تھی، اب روزمرہ کی حقیقت بن چکی ہے۔ اس سے سمجھوتہ کر لو۔
یاد رہے کہ امریکی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ، جنرل ڈین کین نے اس سے پہلے امریکی فوج کی فضائی، ایرواسپیس، خلائی اور سائبر فورسز کانفرنس میں کہا تھا کہ "اب سے ہمیں [اپنی فوجی سرگرمیوں کے دوران] اس مفروضے کو بنیاد بنانا پڑے گا کہ ہماری فوجی اکائیاں اور صف آرائیاں، [تشکیلیں اور ترتیبیں] خودمختار نظاموں کے ذریعے شکار کی جائیں گی، فریکوئنسی کے پورے اسپیکٹرم میں مداخلت کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہمیں لمحہ بہ لمحہ ٹریک کیا جاتا رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110


آپ کا تبصرہ