اسپیکر
-
امریکی افواج کو ڈراؤنے خوابوں کا سامنا
اپنے خوفناک ڈراؤنے خواب کے ساتھ سمجھوتہ کر لو، قالیباف کا جنرل ڈین کین کو جواب + تصویر
اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے امریکہ کی مسلح افواج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ کو جواب دیتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: جو چیز کسی دن تمہارے لئے ایک خوفناک ڈراؤنا خواب تھی، آج ایک ناقابل انکار حقیقت بن چکی ہے، اس سے سمجھوتہ کر لو۔
-
اسلامی جمہوریہ ایران کی فتح
'ناک آؤٹ'؛ امریکہ کے خلاف سپاہ پاسداران کے کارنامے پر ڈاکٹر قالیباف کا ردِ عمل + نکتہ
مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ساتھ، طنزیہ انداز میں لکھا کہ سپاہ بحریہ نے ایک جدید ترین ذہین امریکی آبدوز روبوٹ (UUV) کو شکار کرکے [صحیح و سالم] پکڑ لیا ہے۔
-
ہفتۂ وحدت 1448ھ
اتحاد کا ثمرہ، 'دشمن کو شکست کا مزہ چکھانا' تھا، ڈاکٹر قالیباف
مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر نے ہفتۂ وحدت کے موقع پر اپنے پیغام میں لکھا: "امید ہے کہ نبی رحمت (صلی اللہ علیہ وآلہ) کی ولادت با سعادت کے فیض سے، عالم اسلام ـ پہلے سے کہیں زیادہ ـ اپنی مشترکہ حقیقت کی طرف لوٹ آئے، مسلمان قوموں کے درمیان بھائی چارے کے ہاتھ مزید مضبوط ہوں، اور ہمارا خطہ اتحاد، آزادی، سلامتی اور اسلامی عزت کے ایک نئے عہد کا آغاز دیکھے۔ وہ عہد جس میں مسلمانوں کی تقدیر ان کے اپنے ہاتھوں سے لکھی جائے اور کوئی غیر ملکی طاقت مسلمان بھائیوں کے درمیان جدائی کی دیوار نہ بنا سکے۔"
-
امریکی سلطنت کا ڈوبتا ہؤا سورج؛
قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کی ہرزہ گوئیوں کا جواب دیا + تصویر
مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خزانہ کے کی ہرزہ گوئیوں اور جھوٹے دعوؤں کا کا جواب دیا اور اس کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔
-
اسپیکر پارلیمان
آبنائے ہرمز تب کھلے گا جب امریکہ اپنی تمام ذمہ داریاں پوری کرے گا، ڈاکٹر قالیباف
اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر پارلیمان، نے آج پارلیمان کے اجلاس میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بحال نہیں ہوگا جب تک امریکہ اسلام آباد میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (تفاہم نامہ) کی تمام شرائط پر عمل نہیں کر لیتا۔
-
امریکی سلطنت کا ڈوبتا ہؤا سورج؛
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں قالیباف کا صریح پیغام + تصویر
اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکراتی وفد کے سربراہ ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے مذاکرات کے بارے میں ملکی موقف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہم رعایتیں مذاکرات کے ذریعے نہیں، بلکہ اپنے میزائلوں کے ذریعے لیتے ہیں، مذاکرات میں انہیں صرف یہی بات سمجھا لیتے ہیں۔
-
یہاں جنگ سے کوئی نہيں ڈرتا
جنگ کا آغاز ممکن ہے، سی بی ایس / ہمارا جواب پہلے سے کہیں تباہ کن ہوگا، قالیباف
امریکی چینل نے اعلان کیا: "ٹرمپ انتظامیہ ایران پر حملوں کے نئے دور کی تیاری کر رہی ہے۔ جاری سفارتی کوششوں کے باوجود، امریکہ کے کئی فوجی اور انٹیلی جنس عہدیداروں نے اپنی میموریل ڈے کی چھٹیاں منسوخ کی ہیں، کیونکہ توقع کی جاتی ہے کہ فوجی فرمان جاری ہوجائے۔/ ڈاکٹر قالیباف نے کہا: "ٹرمپ کی حماقت اور جنگ کے دوبارہ آغاز کی صورت میں، ہمارا جواب امریکہ کے لئے پہلے روز سے کہیں زیادہ تباہ کن اور اور بہت زیادہ تلخ ہوگا۔"
-
وعدہ صادق-4؛
امریکی جارحوں کے سہولت کاروں کو لامحدود کاروائیوں کا نشانہ بنائیں گے، ڈاکٹر قالیباف
اسپیکر مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر نے خبردار کیا کہ اگر خطے کی ایک ریاست ہمارے جزائر پر حملوں میں امریکی جارحوں کی سہولتیں فراہم کرے تو اس اہم بنیادی ڈھانچے لا محدود حملوں کا نشانہ بنیں گے۔