29 نومبر 2026 - 03:20
امریکہ کبھی بھی ایران کا مقابلہ نہیں کر سکے گا، اعلیٰ لبنانی عہدیدار کا انتباہ

علی الخطیب نے زور دے کر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف نئی جنگ شروع کرنے کی صلاحیت کافی حد تک کھو چکا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ لبنان کی شیعہ اسلامی مجلس اعلیٰ کے نائب صدر شیخ علی الخطیب نے لبنانی حکمرانوں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے خطے کی پیش رفت اور ایران کے خلاف ممکنہ نئی جنگ کے امکان کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

الخطیب نے کہا: فوجی ماہرین کے مطابق، امریکہ ایران کو شکست نہیں دے سکتا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ نئی جنگ شروع کرنے کی صلاحیت شدت سے کم ہو گئی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے بعد مزید طاقتور ہو گیا ہے اور اس نس لبنان پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کو جنگ کے خاتمے کی بنیادی شرائط میں شامل کرلیا ہے۔

الخطیب نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا بھر میں کثیر تعداد میں سیاستدان، تجزیہ کار اور فوجی و سیاسی مبصرین، نیز سفارت کار اسرائیل کو "امریکہ کا فوجی اڈہ" [اور امریکہ کا طیارہ بردار جہاز] سمجھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا: امریکی اور اسرائیلی منصوبے خطے کی اٹل تقدیر نہیں ہیں۔

انھوں نے لبنانی حکام کی کارکردگی کو "آگ پر تیل کا برتن رکھ کر اس کے پھٹنے کا انتظار کرنے" سے تشبیہ دی اور ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دیکھا کہ افغانستان میں کیا ہؤا؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha