9 ستمبر 2026 - 10:44
آبنائے ہرمز میں، خلاف ورزی کرنے والے 20 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے اعلان کیا کہ اس کے مجاہدوں نے 2  امریکی جنگی جہازوں، 8 تیل بردار جہازوں اور 10 مال بردار جہازوں کو ـ جو ممنوعہ اور آبنائے ہرمز میں، غیرمحفوظ علاقے ہرمز سے گذرنے کا ارادہ رکھتے تھے، نشانہ بنایا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے بیان نمبر 15 میں اعلان کیا کہ اس کے مجاہدوں نے 2  امریکی جنگی جہازوں، 8 تیل بردار جہازوں اور 10 مال بردار جہازوں کو ـ جو ممنوعہ اور آبنائے ہرمز میں، غیرمحفوظ علاقے ہرمز سے گذرنے کا ارادہ رکھتے تھے، نشانہ بنایا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کا متن درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الْقَاصِمِ الْجَبَّارِينَ

﴿فَمَنِ اعْتَدَى عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَى عَلَيْكُمْ﴾

ایرانی اسلامی قوم کے مؤمن اور حماسہ ساز عوام!

خدا کی رحمت اور درود ہو آپ پر کہ آپ نے تقریباً 190 دن رات میدان میں رہ کر، بصیرت اور استقامت کا حقیقی مفہوم پیش کیا۔

سپاہ کی بحریہ میں آپ کے بہادر فرزند، آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول برقرار رکھتے ہوئے، آپ مؤمن اور بیدار ایرانی اسلامی قوم کی امانت کی حفاظت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سپاہ کی بہادر بحریہ نے خلیجِ سدا فارس میں پانچ ایرانی آئل ٹینکروں پر امریکی دہشت گرد فوج کے حملے اور شرپسندی کے جواب میں، اس علاقے میں 2 امریکی جنگی جہازوں اور 8 آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا اور انہیں بھاری نقصان پہنچایا۔

نیز ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والے 10  جہازوں کو بھی نشانہ بنایا جو جارح اور دہشت گرد امریکی فوج کی تحریک پر اور حمایت کے جھانسے کے زیر اثر ممنوعہ اور آبنائے ہرمز کے جنوب میں غیرمحفوظ روٹ سے گذرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

آبنائے ہرمز، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مستعد، طاقتور اور جانباز بحریہ کے زیر نگرانی اور  مضبوطی اور قوت کےساتھ اس فورس کے کنٹرول میں ہے۔

﴿وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ﴾

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha