3 ستمبر 2026 - 16:09
علاقائی جنگ نے کویت کو دیوالیہ کر دیا

کویت، جو کبھی دنیا کے امیر ترین ممالک میں سے تھا اور اس کا قومی دولت فنڈ 1/07 ٹریلین ڈالر تک پہنچتا تھا، آج اپنی تاریخ میں پہلی بار آنے والی نسلوں کے لئے محفوظ کردہ فنڈ خرچ کرنے پر مجبور ہے، تاکہ مکمل دیوالیہ پن سے بچ سکے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || کویت نے  2026 کا قانونی فرمان نمبر 81 جاری کرکے، گذشتہ 70 سالوں میں پہلی بار حکومت کو اجازت دی کہ وہ اگلی نسلوں کے لئے محفوظ کردہ فنڈ سے ملکی خزانے کی مالی معاونت کے لیے قرض لے سکے۔

اس قانونی فرمان کے مطابق، جو سرکاری اخبار "الکویت الیوم" میں شائع ہؤا ہے، حکومت وزراء کونسل کی منظوری اور وزیر برائے اقتصادی امور اور سرمایہ کاری کی تجویز کی بنیاد پر، اس فنڈ سے ـ جو کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام ہے، ـ عمومی ذخیرہ فنڈ کی مدد کے لئے قرض لے سکتی ہے جو حکومت کے جاری اخراجات کو پورا کرتا ہے۔

خلاصۂ مضمون:

علاقائی جنگ نے کویت کو معاشی تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔

 یہ ملک، جو کبھی 1.07 ٹریلین ڈالر کے قومی دولت فنڈ کے ساتھ دنیا کے امیر ترین ممالک میں شامل تھا، اب اپنی تاریخ میں پہلی بار مستقبل کی نسلوں کے لئے محفوظ کردہ فنڈ سے قرض لینے پر مجبور ہے تاکہ دیوالیہ پن سے بچ سکے۔

کویت نے 2026  کا قانونی فرمان نمبر 81 جاری کر کے، وزراء کونسل کی منظوری سے، اس فنڈ سے عمومی خزانے کی مالی معاونت کی اجازت دے دی ہے۔

قرضے کی سالانہ رقم فنڈ کی پانچ سالہ اوسط پیداوار سے زیادہ نہیں ہوگی اور کل قرضے فنڈ کی مالیت کے 10 فیصد سے تجاوز نہیں کریں گے۔

یہ فنڈ 1976 میں قائم ہؤا اور اس کا حجم 1.07 ٹریلین ڈالر ہے۔

یہ بحران تنگہ ہرمز کی بندش کے باعث پیدا ہؤا، جس نے کویت کی تیل برآمدات کو شدت سے متاثر کیا۔

کویت کی تیل پیداوار 2.58 ملین بیرل یومیہ سے گھٹ کر 5 لاکھ 70 ہزار بیرل یومیہ رہ گئی، جس سے 40 دنوں میں 7.176 بلین ڈالر کا نقصان ہؤا۔

بین الاقوامی اداروں کے مطابق 2026 میں کویت کی معیشت 7.9 سے 13 فیصد سکڑ جائے گی۔

کویت، جو امریکہ کا قریبی اتحادی ہے اور ایران کے انتباہات کے باوجود امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی پر اصرار کرتا ہے، آبنائے ہرمز کے متبادل راستوں (جیسے پائپ لائنز) سے محروم ہے، اس لئے وہ مکمل طور پر اس آبی گذرگاہ پر انحصار کرتا ہے۔

آبنائے ہرمز پر ایران کی حاکمیت اور سیکیورٹی قوانین کو نظرانداز کرنے کا نتیجہ یہ نکلا کہ کویت کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا اور اب وہ اپنے قومی فنڈ سے بجٹ کا خسارہ پورا کرنے پر مجبور ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تحریر: الہام مؤذنی

تلخیص و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha