30 اگست 2026 - 00:52
تیل کا مضحکہ خیز ٹرمپ کارڈ

ٹرمپ کہتا ہے ہیں کہ وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر تک رسائی سے پٹرول کی قیمت بھی کم ہو جائے گی! لیکن اپنے ملک میں پٹرول کی قیمتوں کی لمحہ بہ لمحہ پیشرفت پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا موجودہ 4 ڈالر فی گیلن پٹرول کی قیمت کے بحران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہونگی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکہ میں پٹرول اور ڈیزل کی آن لائن قیمتوں کی ویب سائٹ کے سربراہ اور توانائی کے سینئر تجزیہ کار پیٹرک ڈی ہان (Patrick De Haan) نے امریکہ-وینزویلا تیل معاہدے کے بارے میں کہا: "یہ امید افزا ضرور لگتا ہے۔۔۔ لیکن ایک رات میں یا حتیٰ کہ چند مہینوں میں کچھ نہیں بدلے گا۔"

ٹرمپ نے آج صبح وینزویلا کے ساتھ 100 سالہ تیل معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ "یہ معاہدہ تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ ہے" اور اس سے امریکی ٹیکس دہندگان پر اخراجات کا بوجھ نہیں پڑے گا۔

گذشتہ ہفتے جاری ہونے والے تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلا کہ امریکہ کے اسٹریٹجک ذخائر، جو تیل کے جھٹکوں کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال ہوتے ہیں، مزید کم ہو گئے ہیں اور یہ شرح ملکی تاریخ اور گذشتہ 43 برسوں سالوں میں بے مثال ہے۔

لیکن پیٹرک ڈی ہان کا کہنا ہے کہ وینزویلا کا تیل نکالنے کے لئے بھی اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری درکار ہے؛ "ثابت شدہ تیل کے ذخائر" کا معاملہ امریکہ کے "حقیقی اسٹراٹیجک ذخائر" سے "بہت مختلف" ہے۔ ماہرین ارضیات کے مطابق اس تیل کی کھدائی اور نکالنے میں بھی وقت لگے گا، اور اس کے نتیجے میں ایندھن کی قیمتوں میں "یک دم تبدیلی نہیں آئے گی"۔

"یہاں تک کہ اگر مارکیٹ میں مزید تیل آ بھی جائے، تو عالمی ریفائننگ کی گنجائش اتنی نہیں ہے کہ ایندھن کی قیمت میں، خام تیل کی قیمت میں کمی آنے کی صورت میں، اتنی ہی کمی کی جا سکے۔"تیل کا مضحکہ خیز ٹرمپ کارڈ

اور پھر توانائی کے اس تجزیہ کار نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ وینزویلا کا تیل اس ملک کے عوام کی ملکیت ہے، وینزویلا ایک خودمختار ملک ہے، تو امریکہ کسی خودمختار ملک کے قدرتی وسائل کی ملکیت یا اسے کے استعمال کا دعویٰ کیونکر کر سکتا ہے؟

ادھر بیکر انسٹی ٹیوٹ کے لاطینی امریکہ توانائی پروگرام کے ڈائریکٹر فرانسسکو مونالڈی کہتے ہیں: "ہمیں ابھی تک اس معاہدے کی تفصیلات کا علم نہیں ہے۔ ابھی تک 100 سالہ لیز معاہدے کی بات کی گئی ہے، جس کا وینزویلا کے قانونی نظام میں کوئی مقام نہیں ہے۔"

اس کے ساتھ ہی، امریکی سیاسی کارکن اور مصنف نیڈ ریان کہتے ہیں، 'ریپبلکنز سینیٹ کی بعض ایسی نشستوں کے بارے میں، لاپرواہی کا شکار ہیں جنہیں وہ محفوظ سمجھتے تھے، اور خطرے کو نظرانداز کر رہے ہیں۔۔۔ پٹرول کی قیمت 4.10 ڈالر فی گیلن ہے۔ ایران کے خلاف ٹرمپ کی جنگ ہماری کمر توڑ رہی ہے۔'

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha