وینزویلا پر حملہ
-
تیل کا مضحکہ خیز ٹرمپ کارڈ
ٹرمپ کہتا ہے ہیں کہ وینزویلا کے تیل کے وسیع ذخائر تک رسائی سے پٹرول کی قیمت بھی کم ہو جائے گی! لیکن اپنے ملک میں پٹرول کی قیمتوں کی لمحہ بہ لمحہ پیشرفت پر نظر رکھنے والے تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس معاہدے کا موجودہ 4 ڈالر فی گیلن پٹرول کی قیمت کے بحران پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور پٹرول کی قیمتیں کم نہیں ہونگی۔
-
ٹرمپ کی ہرزہ سرائیاں؛
ڈینگوں کے ذریعے استعماریت کے تحفظ کی ناکام کوشش
وینزویلا میں مداخلت امریکہ کی مطلق طاقت کے بجائے اس کی "طاقت کی محدودیتوں کو نمایاں [اور اس کے کمزور نقطوں کی نشاندہی]" کرتی ہے۔
-
وینزویلا پر امریکی یلغار؛ دنیا بھر میں شدید غم و غصہ
امریکی افواج کا وینزویلا پر چڑھائی کر کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرنے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ روس، چین، ایران اور کیوبا نے اسے ایک آزاد ریاست کی خودمختاری پر مجرمانہ حملہ قرار دیا ہے۔
-
جنوبی افریقہ نے وینزویلا کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا
جنوبی افریقہ کی حکومت نے وینزویلا کے خلاف امریکہ کی مبینہ فوجی کارروائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ وینزویلا میں پیش آنے والی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔
-
لاطینی امریکہ میں امریکہ کی ریشہ دوانیاں؛
وینزویلا میں امریکی کارروائی ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے، گوٹیرس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وینزویلا میں امریکی فوجی جارحیت کے بعد کے حالات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی قانون کی پاسداری کا مطالبہ کیا ہے۔
-
وینزوئلا کی تازہ صورتحال: المیادین کے مطابق صدر نکولس مادورو مکمل طور پر محفوظ ہیں
لبنانی ٹی وی چینل المیادین نے وینزوئلا کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر نکولس مادورو مکمل صحت اور سکیورٹی میں ہیں، جبکہ ملک کی داخلی صورتحال مستحکم، قابو میں اور مؤثر انداز میں منظم ہے۔
-
کیوبا: امریکی ریاستی دہشت گردی نے پورے براعظمِ امریکا کو نشانہ بنا دیا
کیوبا کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کے حالیہ حملے نہ صرف وینزوئلا بلکہ پورے لاطینی امریکا کے امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔
-
ویڈیو | کاراکاس میں امریکی ہیلی کاپٹر کی جانب سے ایک ہدف پر فائرنگ کا لمحہ
اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر وینزوئلا کے دارالحکومت کاراکاس میں ایک مخصوص ہدف پر فائرنگ کر رہا ہے۔
-
امریکا کے وینزویلا کے مختلف شہروں میں حملے
وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس سمیت مختلف شہروں میں امریکا کی جانب سے حملے کیے گئے، امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے صدر ٹرمپ کے حکم کے بعد کیے گئے۔