بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ٹرمپ کے پہلے دور کے وزیر خارجہ، مائیک پومپیو ـ جو خود بھی انتہاپسند صہیونی-عیسائی اور ایران دشمن سمجھا جاتا ہے ـ نے بھی ابوظہبی میں ایک کانفرنس میں منعقدہ ایک کانفرنس میں تقریر کے دوران، اعتراف کیا کہ امریکہ ایران کے سامنے اپنی تسدید (ڈیٹرنس) حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔
"پی بی ایس" کی رپورٹ کے مطابق، مائیک پومپیو نے اپنی تقریر میں ـ جو مغربی ایشیا کے مستقبل پر مرکوز تھی، ـ اعلان کیا کہ سعودی عرب پر یمن کی فوج اور انصار اللہ کے جوابی حملوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔
مائیک پومپیو نے ـ جو ٹرمپ کے پہلے دور صدارت کے دوران سی آئی چیف اور پھر وزیر خارجہ رہا ـ نے اعتراف کیا کہ: "ہم [عرب ریاستوں کے ساتھ] مل کر بھی ایران کے سامنے ڈيٹرنس حاصل نہیں کر سکے۔"
مائیک پومپیو نے یمنی میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے حملوں کے مقابلے میں سعودی عرب کے جدید ترین دفاعی نظامات کی ناکامی کو بھی، ایران کے مقابلے میں امریکہ کی ناکامیوں کا تسلسل قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مضمون از: روزنامہ کیہان
ترجمہ: ابو فروہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ