16 اکتوبر 2026 - 23:52
سعودی عرب کے کلسٹر بموں کے حملے، 3 یمنی بچے شہید

سعودی جنگی طیاروں نے ممنوعہ کلستر بم پھینک کر 3 بچوں کو شہید اور کئی خواتین سمیت 7 عام شہریوں کو زخمی کر دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی، یمنی نیٹ ورک المسیرہ کے مطابق، سعودی فوج کے جنگی طیاروں نے آج جمعہ کو صوبہ ذمار، الحدیدہ اور صعدہ پر حملوں میں کئی گھروں اور ایک بازار کو نشانہ بنایا۔

المسیرہ کے مطابق، سعودی جنگی طیاروں نے ضلع ضوران آنس میں واقع قاع الحقل کے علاقے کے دیہی علاقوں العر اور برزاء میں شہریوں کے گھروں کو کلسٹر بموں سے نشانہ بنایا؛ اس حملے کے نتیجے میں 3 بچے شہید ہوئے اور 7 دیگر افراد جن میں کئی خواتین شامل ہیں، زخمی ہوئے۔

اسی طرح سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے دو بار صوبہ الحدیدہ میں واقع ضلع الدریہمی کے علاقے الطائف پر بمباری کی جس کے نقصانات کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

صوبہ صعدہ میں بھی المسیرہ کے نامہ نگار نے سرحدی اضلاع باقم اور منبہ میں سعودی فوجیوں کی فائرنگ سے تین افریقی مہاجرین کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

سرحدی ضلع "شدا" کے بازار کے اردگرد سعودی توپ خانے کے حملے میں بھی ایک یمنی عام شہری شدید زخمی ہو گیا۔

آج یمن کے نائب وزیر خارجہ نے بھی اعلان کیا کہ سعودی عرب نے حملوں کی دوبارہ شروعات اور کشیدگی میں اضافے کے بعد سے یمن کے خلاف 2350 سے زائد فضائی اور میزائل حملے کئے ہیں جن کے نتیجے میں اس ملک کے 13 صوبوں میں 107 یمنی شہید اور 278 زخمی ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق، حالیہ حملوں کے متاثرین میں 60 فیصد سے زائد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha