بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر، مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور چین کے امور میں ایران کے خصوصی ایلچی، ڈاکٹر محمدباقر قالیباف نے، چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے، اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں کے مسترد کرنے والے مؤقف کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر لکھا: ہم ایران کے خلاف غیرقانونی پابندیوں کو مسترد کرنے والے چین کے اصولی مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
اسپیکر مجلس شورائے اسلامی نے مزید کہا: ایران اور چین کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری باہمی احترام، جیت جیت والے تعاون، اور کثیر قطبی دنیا کے لیے مشترکہ نقطہ نظر پر قائم ہے۔ ان دونوں ممالک کے تعلقات کو کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ