25 اگست 2026 - 00:03
سعودی تیل بردار جہاز بحیرۂ احمر میں جل گیا

ریاض نے تصدیق کی کہ اس ملک کا ایک تیل بردار جہاز بحیرۂ احمر میں، 'ینبع' کے قریب نشانہ بن کر جل گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سعودی عرب کی قومی شپنگ کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز 'امزان' بحیرۂ احمر میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ادھر چند گھنٹے قبل برطانوی میرین ٹریڈ آرگنائزیشن نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کی بندرگاہ ینبع کے قریب ایک آئل ٹینکر کو نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بنایا گیا اور وہ آگ میں جل رہا ہے۔

یمنی حکومت اور انصار اللہ نے جولائی کے آخر سے آبنائے باب المندب کو سعودی جہازوں پر بند کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ بحیرۂ احمر بھی اس ملک کے جہازوں کے لئے محفوظ نہیں ہوگا۔

ادھر یمن کی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ آج انہوں نے بحیرۂ احمر میں ـ ضابطے کی خلاف ورزی پر ـ ایک سعودی ٹینکر کو بیلسٹک میزائل کا نشانہ بنایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha