19 اکتوبر 2026 - 18:46
صوبہ شبوه میں سعودی گماشتوں کے خلاف انصار اللہ مجاہدین کی مہلک کاروائی

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے صوبہ شبوه میں سعودی عرب کے اجرتی گماشتوں پر کاری ضرب لگانے کی اطلاع دی ہے؛ جس میں، ان کے بقول، درجنوں اجرتی گماشتے ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے آج پیر کو ملک کے جنوب میں واقع صوبہ شبوه میں سعودی قابضوں کے زیر انتظام فوجی چھاؤنی "العلم" پر حملے کی اطلاع دی ہے۔

سریع نے کہا: اس چھاؤنی کا انتظام قابض سعودی افسران ہیں، اور یمنی افواج اور انصار اللہ کے حملوں کے دوران سعودی عرب کے متعدد سعودی افسران نیز آل سعود کے درجنوں اجرتی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے آل سعود اور بن سلمان کے دھوکے میں آنے والے یمنیوں کو خبردار کیا کہ وہ آل سعود کی بڑی تنخواہوں کے جھانسے میں نہ آئیں۔

انھوں نے ان لوگوں سے کہا ہے کہ "سعودی حکمران تمہیں پیسے کی لالچ دے کر، موت کے منہ میں لے جانا چاہتے ہیں، وہ تمہیں اپنے فوجیوں کے بجائے ہلاکت کے میدانوں میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور تمہیں اپنے باقاعدہ فوجیوں کی جگہ، قربانی کا بکرا بنانا چاہتے ہیں۔

قطری نیٹ ورک "العربی" نے بھی کچھ گھنٹے قبل رپورٹ دی کہ یمنی افواج نے صوبہ شبوه میں سعودی اجرتی فوجیوں اور جنوب میں ریاض کی کٹھ پتلی حکومت پر کاری ضربیں لگائی ہیں۔

العربی نے شبوه میں ریاض کی کٹھ پتلی حکومت کے حکام کے حوالے سے خبر دی کہ یمن کی مسلح افواج نے اس نام نہاد حکومت کی ملیشیاؤں کے ایک تربیتی مرکز پر حملے کرکے 53 اجرتی فوجیوں کو ہلاک اور 200 دیگر کو زخمی کر دیا۔

خبر رساں ذرائع نے رپورٹ دی تھی کہ یہ حملے بیلسٹک میزائلوں سے کیے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha