19 اکتوبر 2026 - 17:24
ایران نے امریکہ کو مشرق وسطی میں دربدر کر دیا

ایران طویل مدت میں، بدستور، خطے کے جغرافیائی-سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا رہے گا اور سب مجبور ہیں کہ ایران کے ساتھ بقائے باہمی کے لئے راستہ ڈھونڈ لیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ امریکی فارن ریلیشنز کونسل کے سربراہ مائیکل فورمین (Michael Froman) نے اپنے ایک تجزیاتی مضمون میں اعتراف کیا ہے کہ:

- امریکہ کو ـ طویل مدت میں ـ مغربی ایشیا کے سیاسی جغرافیے میں ـ ایران کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کا راستہ تلاش کرنا پڑے گا۔

- ایران نے نئی صورت حال پیدا کی ہے اور امریکہ خطے میں اپنی موجودگی مزید جاری رکھنے پر قادر نہیں ہے۔

- ایران کی برداشت پیش گوئیوں سے بہت زیادہ، ثابت ہوئی، اور امریکہ کو اس کے سنجیدہ منفی اثرات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

- امریکہ اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے، مغربی ایشیا اور پوری دنیا میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لئے، شدید کمزوریوں سے دوچار ہو چکا ہے۔

- امریکہ بالآخر مجبور ہوگا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں اپنی فوجی ترجیحات میں سے ـ زیادہ اہم اور کم اہم، زیادہ ممکن اور کم ممکن کے درمیان ـ انتخاب کرے اور اپنے فوجیوں کی تعداد کم کر دے۔

- مغربی ایشیا میں بھی عرب ریاستیں سمجھ گئی ہیں کہ امریکی فوجیوں کی موجودگی ـ جنگ کے دوران ـ انہیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔

- امریکہ کے میزبان ممالک کو مزید یقین نہیں ہے کہ جنگ اور خطرے کی صورت میں، امریکہ ان کا مکمل دفاع و تحفظ کرے گا۔

- دوسری طرف سے، خطے سے امریکی اڈوں کی بساط لپٹ جانا، علاقائی پالیسی کو عجلت زدگی میں دوبارہ مرتب کرنے اور فوجی اتحادوں کی تشکیل پر منتج ہوتا ہے۔ لیکن

- ایران طویل مدت میں، بدستور، خطے کے جغرافیائی-سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کرتا رہے گا اور سب مجبور ہیں کہ ایران کے ساتھ بقائے باہمی کے لئے راستہ ڈھونڈ لیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha