بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ یمنی مسلح افواج کے ترجمان، بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی افواج نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک بر-بحری (Amphibian) فوجی جہاز اور اس کے ہمراہ چار فوجی کشتیوں کو بحیرۂ احمر میں بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
انھوں نے کہا: یہ کارروائی المخاء شہر کے ساحل کے قریب کی گئی، جہاں متعدد بیلسٹک میزائل استعمال کئے گئے جو درست نشانوں پر لگے۔
واضح رہے کہ المخاء بندرگاہ سعودی عرب کی طرف سے عدن میں تعینات مستعفی اور غیر قانونی حکومت کے لئے اسلحہ اور سازوسامان کی فراہمی کا ایک اہم راستہ ہے، جسے پچھلے ہفتے یمنی فوج اور انصاراللہ نے کئی بار میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
ترجمان کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں فوجی بر-بحری جہاز مکمل طور پر آگ لگ گئی اور اس کے ساتھ کئی فوجی کشتیاں بھی ڈوب گئیں، جبکہ باقی ہمراہ کشتیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ یمنی افواج سعودی فوج کی تمام سرگرمیوں اور نفریوں پر گہری نظر رکھی ہوئی ہیں اور انہیں خشکی اور سمندر دونوں جگہوں پر نشانہ بنائیں گی۔
یحییٰ سریع نے یہ بھی کہا کہ یمن کی مسلح افواج "محاصرے کے بدلے محاصرے" کے اصول کو مضبوط کرتی رہیں گی اور سعودی افواج کی ہر جگہ موجود تعیناتیوں کے تمام مقامات کو نشانہ بناتی رہیں گی۔
اس سے قبل سعودی اور یمنی میڈیا نے خبر دی تھی کہ یمنی فوج اور انصاراللہ نے آبنائے باب المندب سے گذرنے والے ایک جہاز کو نشانہ بنایا، جس کا مالک "امیر خان" نامی شخص بتایا گیا ہے۔
کچھ ذرائع کے مطابق، پانچ بیلسٹک میزائلوں نے باب المندب کے قریب ایک خلاف ورزی کرنے والی کشتی کو نشانہ بنایا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ