اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے قانونی مشیر ڈیوڈ وارنگٹن کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ول شارف کو نیا قانونی مشیر مقرر کردیا۔
ٹرمپ نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ سابق چیف آف اسٹاف ول شارف کو حکومت کا قانونی مشیر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ یکم ستمبر سے بطور صدر کے معاون اور وائٹ ہاؤس کے قانونی مشیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں کہا کہ ول شارف، ڈیوڈ وارنگٹن کی جگہ لیں گے، جبکہ وارنگٹن حکومت چھوڑ کر نجی شعبے میں جائیں گے۔
ٹرمپ نے ڈیوڈ وارنگٹن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وائٹ ہاؤس کے مشیر اور اس سے قبل ان کی انتخابی مہم کے دوران بھی شاندار کام کیا۔
امریکی صدر نے اپنے بیان میں ول شارف کی نئی ذمہ داریوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یکم ستمبر سے صدر کا معاون اور وائٹ ہاؤس کا قانونی مشیر مقرر کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کا قانونی مشیر صدر اور انتظامیہ کو قانونی معاملات، صدارتی اختیارات اور حکومتی پالیسیوں سے متعلق قانونی امور پر مشاورت فراہم کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ