امریکی صدر

  • ہم امریکی صدر کو مجرم سمجھتے ہیں، امام خامنہ ای

    حدیث ولایت؛

    ہم امریکی صدر کو مجرم سمجھتے ہیں، امام خامنہ ای

    امریکی صدر بذات خود فتنے میں آیا اور وہ خود اس فتنے کا حصہ ہے۔ اس نے ان لوگوں کو، کچھ لوگوں کو ـ جنہوں نے تخریبکاری کی، آگ لگائی، اور جاکر غیر قانونی کام انجا دیئے، اور لوگوں کو قتل کیا، اس نے ان لوگوں کو "ملت ایران" کے نام سے پیش کیا؛ یعنی اس نے ایرانی قوم پر بہت بڑی تہمت لگائی؛ کہا: "یہ ایرانی قوم ہے اور میں چاہتا ہوں کہ ایرانی قوم کا دفاع کروں۔" یہ سارے کام جرم کے زمرے میں آتے ہیں۔ یہ جو دلائل میں نے پیش کئے یہ سب مستند ہیں [اور ان کے ثبوت موجود ہیں] یعنی کوئی بھی خفیہ بات باقی نہیں رہی ہے؛ اس نے اعلانیہ کہا، آشکارا بات کی، آشکارا حوصلہ افزائی کی۔ ہمارے پاس ایسی دستاویزات ہیں کہ انہوں نے پے در پے ان لوگوں کی مدد کی، امریکیوں نے بھی اور صہیونی ریاست نے بھی، مدد کی۔۔۔ ہم امریکی صدر کو مجرم سمجھتے ہیں، جانی نقصانات کی خاطر بھی، مالی نقصانات کے لئے بھی اور ملت ایران پر تہمت تراشی کے لئے بھی۔