اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایک اعلیٰ فوجی ذریعے نے خبردار کیا ہے کہ ایران امریکی حملوں کا فیصلہ کن اور کئی گنا زیادہ جواب دے گا، جبکہ خطے میں امریکی مفادات اور فوجی اڈے بھی ایرانی کارروائی کی زد میں آ سکتے ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک سینئر فوجی ذریعے نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ملک کے مختلف علاقوں پر امریکی حملوں کا لازماً جواب دیں گی اور یہ ردعمل امریکی حملوں سے کئی گنا زیادہ ہوگا۔
فوجی ذریعے نے کہا کہ ایران پہلے بھی واضح کر چکا ہے کہ ملکی سرزمین اور قومی مفادات کے خلاف کسی بھی جارحیت کا سخت اور وسیع پیمانے پر جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید خبردار کیا کہ خطے میں موجود امریکی مفادات اور فوجی اڈے تیزی سے ایرانی حملوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔ ان کے بقول، شکست سے پیدا ہونے والی بوکھلاہٹ نے امریکی قیادت کو مزید غلط فیصلوں کی طرف دھکیل دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ