اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے وفاداری برائے مزاحمت دھڑے نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پارلیمانی دھڑے نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے مسلسل واقعات کو نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
حزب اللہ کے پارلیمانی دھڑے نے دشمن کے ساتھ مذاکرات کی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور اسے دی جانے والی کسی بھی قسم کی رعایتوں کا سلسلہ فوری طور پر ختم کیا جائے۔
آپ کا تبصرہ