اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی روڈ مینٹیننس اینڈ ٹرانسپورٹ آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ 25 جولائی سے 4 اگست تک ملک کی زمینی سرحدوں کے ذریعے 14 لاکھ 22 ہزار 45 زائرین نے اربعین کے سلسلے میں آمد و رفت کی۔
ادارے کے مطابق اربعین کے دوران مجموعی سفر کا 23 فیصد حصہ عوامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے انجام پایا، جبکہ شہید سلیمانی (مہران) سرحد عوامی ٹرانسپورٹ سے سفر کرنے والے زائرین کی نقل و حرکت میں 64 فیصد حصے کے ساتھ سرفہرست رہی۔
اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 87 ہزار 252 زائرین کو 12 ہزار 520 بس سروسز کے ذریعے سرحدی راستوں تک پہنچایا گیا، جبکہ واپسی کے مرحلے میں 43 ہزار 979 زائرین کو 4 ہزار 598 سفری سروسز کے ذریعے ان کے ابتدائی مقامات تک منتقل کیا گیا۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اربعین کے قریب آتے ہی زائرین کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر سرحدی گزرگاہوں اور ٹرانسپورٹ انتظامات کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ