28 جولائی 2026 - 09:06
مآخذ: ابنا
عراق کے شہر اربیل میں زور دار دھماکے، متعدد مقامات کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات

عراق کے شمالی شہر اربیل میں پیر کی شب یکے بعد دیگرے ہونے والے شدید دھماکوں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، جبکہ مختلف ذرائع نے متعدد مقامات پر حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے شمالی شہر اربیل میں پیر کی شب یکے بعد دیگرے ہونے والے شدید دھماکوں نے شہر کو ہلا کر رکھ دیا، جبکہ مختلف ذرائع نے متعدد مقامات پر حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔

غیر سرکاری اور مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اربیل کے خلیفان اور سوران علاقوں میں ریڈار تنصیبات اور علیحدگی پسند گروہوں کے مبینہ مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اربیل کے نواحی علاقوں میں سات سے زائد دھماکے سنے گئے، جن سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب الجزیرہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ عراقی کردستان کے مختلف علاقوں، جن میں اربیل، سوران اور خلیفان شامل ہیں، پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کیے گئے ہیں۔

تاحال حملوں کی نوعیت، ذمہ دار فریق یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں سرکاری حکام کی جانب سے کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha