26 جولائی 2026 - 16:53
یمن میں سرکاری ملازمین کے لیے "طوفان الاقصیٰ" تربیتی کورسز کا انعقاد

صنعا: یمن کی صنعاء حکومت کی وزارتِ معیشت، صنعت اور سرمایہ کاری نے اپنے ملازمین کے لیے "طوفان الاقصیٰ" کے عنوان سے تیسرے تربیتی کورس کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد عمومی متحرک کاری کے پروگرام کے تحت فوجی مہارتوں کی تربیت اور تیاری میں اضافہ کرنا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، یہ تربیتی کورس 13 روز تک جاری رہے گا، جس میں وزارتِ معیشت، صنعت اور سرمایہ کاری کے 62 ملازمین شرکت کر رہے ہیں۔ شرکاء کو فوجی اور جنگی مہارتوں، مختلف ہتھیاروں کے استعمال اور عسکری حکمتِ عملیوں سے آگاہ کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق یہ پروگرام یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے مقابلے کے لیے تیاری میں اضافے کے مقصد سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

وزارتِ معیشت، صنعت اور سرمایہ کاری کے قائم مقام سربراہ سام البشیری نے کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمومی متحرک کاری کے پروگرام کے تحت "طوفان الاقصیٰ" تربیتی کورسز کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اسے یمن کے سرکاری اور عوامی اداروں کی موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے اور قومی و مزاحمتی ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے آمادگی کی علامت قرار دیا۔

انہوں نے یمن کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے ملازمین میں اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے شعور بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کے مطابق اس تیاری کا مقصد یمنی عوام کے حقوق کا دفاع، محاصرے کا خاتمہ اور ملکی وسائل کو ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور عوامی خدمات کی ترقی کے لیے استعمال کرنا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha