بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی جارحیت کی شدید مذمت کی جس میں جہاز کے عملے کا ایک رکن شہید اور ایک زخمی ہؤا۔
وزارت خارجہ نے اس یوکرینی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیز جارحیت قرار دیا ہے۔
ایران نے واضح کیا کہ اس نے اب تک روس-یوکرین تنازع میں کوئی کردار نہیں کیا ہے؛ جبکہ یوکرین کا یہ اقدام ایک خطرناک بین الاقوامی واقعہ ہے جو جنگ کو مزید بھڑکا سکتا ہے۔
ایران نے عالمی برادری، خاص طور پر یورپی ممالک اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس اقدام پر ذمہ دارانہ موقف اپناکر جارح کو جوابدہ بنائیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ نے زور دے کر کہا کہ ایران یو این چارٹر کے تحت جائز دفاع کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے اور اپنی قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ ضرور کرے گا اور اس کے تمام نتائج کی ذمہ داری یوکرین اور اس کے حمایتیوں پر عائد ہوگی۔
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب یوکرینی صدر زیلینسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی افواج نے بحیرۂ خزر میں ایران سے منسلک فوجی سازوسامان روس لے جانے والے جہاز کو نشانہ بنایا ہے جسے ایران نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ