اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے سپاہِ پاسدارانِ انقلاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہیکہ اردن میں قائم امریکی فوجی اڈے پر حملے کے دوران تھاڈ (THAAD)، پیٹریاٹ (Patriot) اور C-RAM ریڈار کو تباہ کر دیا گیا، جبکہ ایندھن کے ذخائر، ہیلی کاپٹروں کے سازوسامان کے ایک بڑے گودام اور مرمت و دیکھ بھال کے ہینگر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سپاہ نے اپنے بیان میں اردن کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کا مقصد اردن کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانا نہیں، بلکہ ان امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانا ہے جنہیں ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ امریکہ کی فوجی موجودگی ہی اردن کی خودمختاری کے منافی ہے، کیونکہ ان اڈوں پر امریکی قوانین نافذ ہیں اور ان کا انتظام و کنٹرول بھی امریکی افواج کے ہاتھ میں ہے۔
سپاہ نے مزید کہا کہ ایران اپنے ملک پر ہونے والے حملوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کے جواب میں ان تمام مقامات کو نشانہ بنانے کا حق محفوظ رکھتا ہے جہاں سے اس کے خلاف فوجی کارروائیاں کی جاتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ