سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
-
بحرین اور یمن کے مفکرین کی موجودگی میں؛
سمینار "رہبرِ شہیدِ امت کا تزویراتی اور تہذیبی ورثہ"؛ رہبرِ شہید کا جنازہ، ایک عظیم واقعہ 'عالم اسلام سے وسیع تر' ایک رپورٹ
رہبرِ شہید کے پاکیزہ پیکر کی تاریخی تشییع کے موقع پر، خصوصی سیمینار "رہبرِ شہیدِ امت کا اسٹریٹجک اور تہذیبی ورثہ" یمن اور بحرین کے دو ممتاز تجزیہ کاروں کی موجودگی میں منعقد ہؤا۔ اس سیمینار میں، جو رہبرِ شہید امت کی فکر کے سرحدپار وسعتوں ابعاد، تہذیبی کردار اور علاقائی اثرات کے تجزیئے کے لئے مختص تھا، مفکرین نے اس حقیقت سے استکبار اور استکبار سے وابستہ حکومتوں کے خوف کا تجزیہ کیا کہ یمن اور بحرین جیسے ممالک میں رہبرِ شہیدِ کے مکتب کے اثرات جاری رہنے کے اسباب کیا ہیں۔
-
ایران یمن دوستی
ایرانی مسافر طیارے کو صنعاء میں اترنے سے روکنے کی سعودی کوشش ناکام
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا کہ آج صبح سعودی لڑاکا طیاروں نے صنعاء ہوائی اڈے پر ایک ایرانی مسافر طیارے کے اترنے سے روکنے کی کوشش کی لیکن یمن کی مسلح افواج نے انہیں ناکام بنایا۔
-
عبدالملک الحوثی کی اسرائیل کو وارننگ، صومالی لینڈ میں صہیونی موجودگی ہرگز برداشت نہیں کریں گے
انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے خبردار کیا ہے کہ صہیونی رژیم اگر صومالی لینڈ میں اپنا اڈہ قائم کرنے کی کوشش کرے گی تو یمن خاموش نہیں رہے گا اور ہر ممکن ذریعے سے اس کا مقابلہ کرے گا۔
-
یمن امت کے لئے نئی امید؛
صومالی لینڈ میں اسرائیلی موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے / اسلامی جمہوریہ ایران کی عظیم فتح پر مبارکباد دیتے ہیں، الحوثی
انصاراللہ کے قائد نے بحرِ احمر کے متصل ممالک سے اس خطے میں صہیونی ریاست کی سرگرمیوں کے بارے میں مشترکہ موقف اختیار کرنے کی دعوت کرتے ہوئے تاکید کی کہ یمن صومالی لینڈ میں، کسی بھی شکل میں، صیہونیوں کی کسی بھی موجودگی اور تعیناتی پر، ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھے گا۔
-
وعدہ صادق-4؛
جنگ رمضان 1447؛
انصار اللہ کے قائد نے کہا: جنگ میں یمن کے داخلے کے تمام امکانات موجود ہیں، یمنی عوام کو تیار رہنا چاہئے۔
-
توحید
سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || یمن کی انصار اللہ تحریک کے قائد سید عبدالملک بدرالدین حوثی نے نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے مخاطب ہوکر کہا تھا: جب سمندر تمہارے ساتھ ہے، فضا تمہارے ساتھ ہے، برّ (خشکی اور زمین) تمہارے ساتھ ہے، تیل تمہارے پاس ہے، پیسہ تمہارے پاس ہے، کرائے کے قاتل تمہارے ساتھ ہیں، اور پھر کامیاب نہیں ہورہے ہو تو یقین جانو کہ اللہ تمہارے ساتھ نہیں ہے۔۔۔ یہ وہ جملہ جو آج امریکہ اور اسرائیل کو بھی کہا جا سکتا ہے: "یقین جانو، اللہ تمہارے ساتھ نہیں ہے۔"
-
ایرانی عوام کے ملین مارچ سے امریکی منصوبہ خاک میں مل گیا، عبدالملک الحوثی
انصاراللہ یمن کے سربراہ نے کہا ہے کہ گذشتہ دنوں ایران میں ہونے والے فسادات میں امریکہ اور اسرائیل ملوث تھے لیکن عوام نے ملین مارچ کے ذریعے دشمن کی سازش ناکام بنادی۔
-
قرآن کریم کی توہین کو انتخابی کمپین کا حصہ بنانا گھناؤنا جرم ہے، قائد انصار اللہ
انصار اللہ یمن کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے اپنے خطاب میں حالیہ توہین قرآن کریم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک امریکی صدارتی امیدوار کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کو انتخابی مہم کے طور پر استعمال کرنا ایک گھناؤنا جرم اور صیہونی و یہودی جنگ کا حصہ ہے۔
-
یمن امت کے لئے نئی امید؛
فلسطین پر اقوام متحدہ کا کردار 'ضمنی' ہے/ مغربی اور عرب حکومتیں دھوکہ بازی میں مصروف ہیں، سید عبدالملک الحوثی
انقلاب یمن کے قائد اور تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے اقوام متحدہ کی کارکردگی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے معاملے میں اس عالمی ادارے کا کردار بالکل "ضمنی" اور بالکل غیر مؤثر ہے /ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ حقیقی جدوجہد کے بجائے بین الاقوامی فورمز پر تقریریں کرتے ہیں، اور پھر دشمن کو ہتھیار فراہم کرکے اس کے معاون بن جاتے ہیں۔
-
اسلامی دنیا کو اسرائیل کی طرف سے قطر پر کیے گئے حالیہ حملے سے سبق سیکھنا چاہیے
یمنی انصار اللہ تحریک کے رہبر سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے زور دے کر کہا ہے کہ اسلامی دنیا کو اسرائیل کی طرف سے قطر پر کیے گئے حالیہ حملے سے سبق سیکھنا چاہیے۔
-
یمن امت کے لئے نئی امید؛
غزہ پر گرائے جانے والے بموں کی قیمت عرب ممالک ادا کر رہے ہیں، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
انصار اللہ یمن کے قائد سید عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست غزہ میں بدستور 'صدی کے جرم' کا ارتکاب کر رہی ہے؛ اور یہ ہولناک المیہ دنیا کی آنکھوں کے سامنے اور عالمی سطح کی مجرمانہ خاموشی کے سائے میں رونما ہو رہا ہے۔
-
یمن امت کے لئے نئی امید؛
اسرائیل خطے پر قبضے اور فلسطین کے مکمل خاتمے کی لئے کوشاں ہے، قائد انصار اللہ کا انتباہ
یمن: قائد انصار اللہ کے نے غزہ میں نسل کشی اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کے ہولناک پہلوؤں کو بے نقاب کرتے ہوئے، لبنان، شام اور حال ہی میں قطر پر حملے سمیت خطے میں صہیونی ریاست کے توسیع پسندانہ عزائم کی طرف اشارہ کیا اور امریکہ کو ان جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا اور ان جارحیتوں کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے اور امت کے اسلامی اتحاد کے تحفظ پر زور دیا۔
-
یمن امت کے لئے نئی امید؛
اسرائیل زیادہ سے زیادہ فلسطینیوں کو تباہ کرنا چاہتا ہے، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
انصار اللہ یمن کے قائد نے کہا: "اسرائیلی دشمن جان بوجھ کر، کھلم کھلا اور پہلے سے طے کردہ منصوبہ بندی کے ساتھ فلسطینی عوام کو زیادہ سے زیادہ تباہ کرنے کے درپے ہے۔
-
یمن امت کے لئے نئی امید؛
سید عبدالملک الحوثی کے تقریر کے دوران صنعاء پر صہیونیوں کی شدید بمباری
یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صنعاء میں صہیونی ریاست کی فضائی حملے کے بعد مسلسل اور شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔
-
یمن امت کے لئے نئی امید؛
تل ابیب غزہ کے خلاف انتہائی وحشیانہ جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، قائد انصار اللہ
فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی حمایت میں نام نہاد 'عرب' ممالک کا شرمناک کردار واضح ہو چکا ہے۔ اطالیہ کی بندرگاہ پر سعودی جہاز کا صہیونی دشمن کے لئے اسلحہ لے جانے کا شرمناک عمل بے نقاب ہو چکا ہے۔ سعودی حکومت، جس کے پاس کے دنیا کے تیل کے سب سے زیادہ بڑے تیل ذخائر ہیں، صہیونی دشمن کے لئے اسلحہ اسمگل کرکے کر کے اجرت وصول کر رہی ہے!! ادھر مصر کا صہیونی حکومت کے ساتھ گیس کا معاہدہ ایک المیہ ہے۔
-
غزہ کا انسانی المیہ اور عربوں کی مجرمانہ غفلت؛
عرب حکمران اسرائیل کے غلام بن چکے ہیں، قائدِ انصار اللہ سید الحوثی
یمن کی انصار اللہ تحریک کے رہنما نے صہیونی ریاست کے سامنے عرب ممالک کی غلامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عربوں کو غفلت کی نیند سے بیدار ہونا چاہئے اور انہیں اپنی اس صورت حال پر غور کرنا چاہئے۔
-
غزہ کا المیہ انسانیت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ؛
اسرائیلی دشمن غزہ پٹی پر اپنا قبضہ مستحکم کرنے میں ناکام ہوگا، سید الحوثی
یمن کی مقاومتی تحریک 'انصار اللہ' کے قائد سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے جمعرات کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی دشمن غزہ پٹی پر مکمل تسلط اور قبضہ قائم کرنے میں ناکام ہوجائے گا۔
-
یمن کا عدیم المثال موقف؛
یورپی موقف پر خوش ہونا سادہ لوحی ہے، سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
انقلاب یمن کے قائد نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں یورپی موقف اور "فلسطینی ریاست" کی تسلیم کرنے کی موجودہ مہم ایک ڈھونگ اور فریب ہے اور یہ کبھی بھی فلسطین کے مسئلے کا حل نہیں بن سکے گی۔