بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تعلقات عامہ نے آج صبح دہشت گرد امریکی فوجیوں کی حارحیت کا جواب دینے کے بعد ایک بیان جاری کیا جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله قاصم الجبارین
فَمَنِ اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ فَاعْتَدُوا عَلَيْهِ بِمِثْلِ مَا اعْتَدَىٰ عَلَيْكُمْ ۚ
جنوبی لبنان میں صہیونی ریاست کی طرف کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد، چند گھنٹے قبل عہدشکن امریکی ریاست نے بھی ہمیشہ کی طرح عہد و پیمان اور اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی اور آبنائے ہرمز میں ایک غیرمجاز راستے سے ایک جہاز کی غیر قانونی نقل و حرکت کی کوشش روکے جانے کے بہانے، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلوں پر فضائی حملہ کیا۔
سپاہ نیوی نے اس جارحیت کے جواب میں خطے میں دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں اور ان کی نفری کی تعیناتی کے مراکز کو ڈرونز اور میزائلوں کا نشانہ بنایا۔
اسلام آباد مفاہمت نامے کی شق 5 کے مطابق آبنائے ہرمز میں آمدورفت کے کنٹرول کے انتظامات اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ہیں؛ لیکن امریکہ نے مختلف فریقوں کو اشتعال دلانے کے ذریعے اس ذمہ داری کی خلاف ورزی کی کوشش کی جس کا مناسب جواب دیا گیا اور مستقبل میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
جارحیت دہرائی جائے گی تو ہم وسیع تر پیمانے پر جواب دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ