21 جون 2026 - 20:17
سوئٹزرلینڈ میں ایرانی مذاکراتی وفد کے اینجنڈے میں سرفہرست 'لبنان'

صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر برائے تعلقات عامہ کے نائب سربراہ نے اعلان کیا کہ لبنان پر صہیونی ریاست کے حملوں کا خاتمہ سوئٹزرلینڈ میں مذاکراتی وفد کے ایجنڈے میں سرفہرست ہے؛ یہ وہ موضوع ہے جسے مفاہمتوں کے عمل میں کسی بھی پیشرفت کی شرط کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ سوئٹزرلینڈ میں ایرانی مذاکراتی وفد کا پہلا حکم، لبنان میں صہیونی ریاست کی جارحیت اور جرائم کا خاتمہ ہے۔

صدر اسلامی جمہوریہ ایران کے دفتر برائے تعلقات عامہ کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے اس سلسلے میں ایکس نیٹ ورک پر ایک پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ صہیونی ریاست کے حملوں کا تسلسل کسی بھی ممکنہ مفاہمت یا معاہدے کو شدت  سے چیلنج کرتا ہے اور اس کی ساکھ پر سوال اٹھاتا ہے۔

واضح رہے کہ مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) ڈاکٹر محمدباقر قالیباف کی سربراہی میں ـ اسلامی جمہوریہ ایران کا اعلیٰ سطحی سیاسی، اقتصادی اور سفارتی وفد ـ جس میں ڈاکٹر وزیر خارجہ ڈاکٹر سیدعباس عراقچی، اعلی قومی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ ڈاکٹر علی باقری، مرکزی بینک کے سربراہ ڈاکٹر عبدالناصر همتی، قومی تیل کمپنی کے مینیجنگ ڈائریکٹر حمید بورد، نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر کاظم غریب‌آبادی اور وزارت خارجہ و مذاکراتی ٹیم کے ترجمان ڈاکٹر اسماعیل بقائی شامل ہیں ـ سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں اور فریق مقابل کی طرف سے مفاہمت نامے میں مندرجہ ذمہ داریوں پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں مذاکرات جاری ہو رہے ہیں۔

گذشتہ دنوں کے دوران مذاکرات کے عمل کے ساتھ ہی، صہیونی ریاست نے مفاہمت نامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے، کئی بار لبنان کے علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ زیادہ تر تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ صہیونی اقدامات حالیہ مفاہمتوں کے گرد پیدا ہونے والے ماحول سے متصادم ہیں اور یہ معاہدوں کے نفاذ کے عمل کو متاثر کرنے کی کوششوں کی علامت ہو سکتے ہیں۔

مذاکراتی وفد کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ کسی بھی معاہدے کی ساکھ ذمہ داریوں پر عملدرآمد سے مشروط ہے، اور ایرانی فریق نے فریق مقابل کی پابندی کے حوالے سے سنجیدہ مطالبات پیش کئے ہیں۔

اسی دوران، ایرانی عوام، بہت سے ماہرین اور سیاسی کارکنان ایرانی وفد کی طرف سے رہبر معظم انقلاب کی طرف سے متعینہ سرخ لکیروں کو ملحوظ رکھنے اور شرائط کی مکمل پابندی اور مفاہمتوں کی دفعات کے درست نفاذ کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha