17 جون 2026 - 02:10
ایران اور آمریکہ؛ جنگ کے دوبارہ آغاز سے سمجھوتے تک!

گذشتہ اتوار کے روز صہیونیوں نے اپنی حماقت دہراتے ہوئے بیروت پر دہشت گردانہ حملہ کیا۔ نتیجتاً ایران کے مذاکراتی وفد نے قطری ثالث کے ساتھ بات چیت معطل کر دیا۔ بعدازاں ایران کے میزائل اڈے مقبوضہ اراضی پر شدید حملوں کے لئے تیار ہوئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ گذشتہ اتوار کے روز صہیونیوں نے اپنی حماقت دہراتے ہوئے بیروت پر دہشت گردانہ حملہ کیا۔ نتیجتاً ایران کے مذاکراتی وفد نے قطری ثالث کے ساتھ بات چیت معطل کر دیا۔ بعدازاں ایران کے میزائل اڈے مقبوضہ اراضی پر شدید حملوں کے لئے تیار ہوئے۔

ایران کے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر "قالیباف" نے اعلان کیا: "مقاومت کےارکان کبھی بھی تنہا نہیں رہیں گے۔ لبنانی مجاہدوں کی مجاہدانہ جدوجہد اور ایران کی طاقتور سفارت کاری، پیارے لبنان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کو یقینی بناتی ہے اور اسرائیلی ریاست کی جنونیت اور جنگ جوئی کو خاک میں ملائے گی۔"

ادھر اسلامی جمہوریہ ایران کی  مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے کہا: "ہماری جنگی اور دفاعی صلاحیت اور میزائل، بحری، ڈرون اور فضائی دفاعی قوتیں ماضی سے کہیں زیادہ طاقتور اور ترقی یافتہ (اپ گریڈڈ) ہیں اور ہم دشمن کے قلب پر فائر کرنے کے لئے تیار ہیں۔"

انقلاب کے رہبر معظم کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر "ولایتی" نے لکھا: "بیروت میں ہونے والی اندازوں کی غلطی نے صبر کا پیمانہ لبریز کیا اور صفر وقت (Zero hour) آن پہنچا ہے اور لانچرز تیار ہو رہے ہیں۔"

اس حملے کی صورت میں سمجھوتہ منسوخ ہو سکتا تھا اور ممکن تھا کہ ایران-امریکہ جنگ دوبارہ شروع ہوجائے، لیکن ایران کے ساتھ متعدد مشاورتیں شروع ہوئیں تاکہ ایران اسرائیل پر حملہ نہ کرے۔

نتیجہ یہ ہؤا کہ ٹرمپ ایران کو لبنان کے معاملے میں نئی اور سنجیدہ رعایتیں دینے پر مجبور ہؤا۔ یہاں تک بھی کہا گیا کہ اس نے اسرائیل پر حملے نہ کرنے کے عوض اسلامی جمہوریہ کو بھاری رقوم کی دینے کی تجویز دی!

ایران نے خطے کے ممالک کی کوششوں اور لبنانی عوام کے حق میں نئی رعایتیں حاصل کرنے کے نتیجے میں صہیونی ریاست پر حملہ مؤخر کر دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha