بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوزایجنسی ـ ابنا؛
پیغام کے منتخب نکات:
- ایرانی قوم نے اسلامی انقلاب کی میقات سے ہجرت الی اللہ کی راہ پر قدم رکھا، تسلط پذیری کا لباس جسم سے اتار دیا، دنیاوی اور اخروی سعادت کا احرام زیب تن کیا، اور لبیک کہتے ہوئے، خالص محمدی اسلام کے محور پر طواف کیا۔
- ملت ایران نے 47 سال قبل "اللہ اکبر کے ہتھیار" سے وابستہ پہلوی حکومت کو گرا دیا، امریکہ کے ہاتھوں کو ملک سے کاٹ دیا اور صہیونیت کے اثر و رسوخ کو ختم کر دیا۔
- ملت ایران نے اسی ہتھیار سے، برسوں تک جنگ، محاصرے، پابندی اور بے شمار سیاسی، تشہیری اور اقتصادی حملوں کے مقابلے میں استقامت کی۔
- سلامی جمہوریہ ایران نے اللہ اکبر کے ہتھیار کے سہارے دوسری مسلط کردہ جنگ میں اپنی بھاری ضربوں سے درماندہ کردیا۔
- آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کے جانسوز واقعے کے باوجود، ایران اور محاذ مقاومت کے مجاہدین نے تیسری مسلط کردہ جنگ میں، دو دہشت گرد امریکی-صہیونی فوجوں کے مقابلے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کر لیں۔
- [امریکہ کے لئے] وقت کی گھڑی کی سوئیاں واپسی نہیں پلٹیں گی اور خطے کی قومیں اور سرزمینیں مزید امریکی اڈوں کی ڈھال نہيں بنیں گی۔
- امریکہ کو مزید شرارتوں اور اپنے فوجی اڈے قائم کرنے کے لئے خطے میں کوئی محفوظ نقطہ نصیب نہیں ہوگا؛ اور وہ سابقہ [استعماری اور تسلط پسندانہ] کیفیات سے دور ہوتا جائے گا۔
- صہیونی ریاست بھی اپنی منحوس زندگی کے اختتام کے قریب گئی ہے اور اللہ کے فضل سے اگلے 15 سالوں کو نہیں دیکھے گا۔
- میں صدق اور خلوص کے ساتھ سارے اسلامی ممالک اور حکومتوں کو خیر پر دوستی اور تعاون کی دعوت دیتا ہوں تاکہ [ہم] ایک دوسرے کے ساتھ ملک کر امت اسلامیہ کی ترقی اور دنیائے اسلام کے مسائل حل کرنے کے لئے قدم اٹھائیں۔
- مستقبل امت اسلامیہ اور نئی اسلامی تہذیب کا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ