آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ کسی مسلمان کا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں ہوتا جب تک وہ نبی کریم حضرت محمد ﷺ سے دنیا کی ہر چیز سے زیادہ محبت نہ کرے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر اتر پردیش کی حکومت دنیا کو یہ کیا پیغام دینا چاہتی ہے کہ وہ ایسے پوسٹرز پر اعتراض کر رہی ہے جن میں محض محبت کا اظہار ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری ڈاکٹر لاریجانی نے اسلامی ممالک سے مخاطِب ہوکر کہا: "تم نے بھوکے اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے لئے کچھ نہیں کیا، کم از کم اپنی تباہی کو روکنے کے لئے ایک چھوٹا سا فیصلہ کر لو!"
"عالم اسلام کا اتحاد اور مسئلۂ فلسطین" کانفرنس کے مقررین نے زور دے کر کہا کہ اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کے بغیر غزہ میں صہیونی ریاست کے جرائم اور فلسطینی عوام کے مصائب ختم نہیں ہوں گے۔
آیت اللہ رمضانی نے نائجر کے مبلغین اور اسلامی علوم سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء سے خطاب کرتے ہوئے وحدت اسلامی، انسانی کرامت اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد پر زور دیتے ہوئے "جامع اسلام" کی مختلف جہتوں کی تشریح کی۔
اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی جو افریقی ملک نیجر کے علماء اور دینی شخصیات کی دعوت پر اس ملک کے دورے پر ہیں ـ نے کئیتا (Keita) کا دورہ کیا، اور شہر کے عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ سیکریٹری جنرل نے اس ملاقات میں مسلمانوں کے تمام مکاتب فکر کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کی طرف فلسطینی کاز کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر فلسطینی کاز کے خاتمے کے لئے ہونے والی کوششوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے۔