25 مئی 2026 - 15:33
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کے بارے میں کیا لکھا؟

دہشتگر امریکی صدر نے دو پیغامات لکھ کر معاہدے کو قریب الوقوع قرار دیا اور متعدد پیغامات لکھ داغے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛

پیغامات کا خلاصہ:

- میں نے وائٹ ہاؤس سے سعودیہ، امارات، قطر، پاکستان، ترکیہ، مصر، اردن، بحرین اور اسرائیل کے حکام سے گفتگو کی۔

- یہ گفتگو اسلامی جمہوریہ ایران اور امن کے بارے میں ایم او یو پر ہوئی۔

- معاہدے پر کافی حد تک گفتگو ہوئی ہے اور امریکہ، اور مذکورہ ممالک کے درمیان حتمی ہونے سے مشروط ہے۔

-  معاہدے کی حتمی تفصیلات پر بحث ہو رہی اور عنقریب اس کا اعلان کیا جائے گا۔

-  دوسرے کئی اجزاء کے علاوہ، آبنائے ہرمز کھل جائے گا۔

-  ناکہ بندی معاہدے کے حصول، توثیق اور دستخطوں تک پوری قوت سے جاری رہے گی۔ دونوں فریقوں کو اسے وقت دینا چاہئے اور اسے درست انجام دینا چاہئے۔

-  ایران کو سمجھ لینا چاہئے کہ جوہری ہتھیار تیار یا فراہم نہیں کر سکتا!۔"

ٹرمپ شیطانی ذہنیات و نفسیات کی بنا پر مذکورہ متعدد ممالک کے سربراہوں کو اس معاہدے کا ـ دور سے ـ فریق بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور یہ جتانا چاہتا ہے کہ مذکورہ ممالک اس جنگ میں امریکہ کے ساتھ اور ایران کے خلاف جنگ میں شریک تھے۔ ورنہ نہ تو یہ ممالک معاہدے کا فریق ہیں اور نہ ہی ٹرمپ ـ جو یورپی اتحادیوں کو بھی کوئی وقعت نہیں دیتا ان اسلامی ممالک کو کیونکر اہمیت دے سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha